عوام جھوٹے وعدے نہیں مسائل کا حل چاہتے ہیں ، پی ٹی آئی سے امید ہے:کرن علیم

پاکستان تحریک انصاف 
پریس ریلیز


عوام جھوٹے وعدے نہیں مسائل کا حل چاہتے ہیں ، پی ٹی آئی سے امید ہے:کرن علیم 

عمران خان کی کامیابی کیلئے ہر خاتون 25جولائی کو ووٹ ڈالے گی:کارنر میٹنگز
پی ٹی آئی خواتین کی قادری کالونی ،والٹن ، بھٹہ چوک ،نشاط کالونی میں کنویسنگ
لاہور۔18جولائی:۔( )تحریک انصاف کی این اے131میں عمران خان کی انتخابی مہم میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے خاتون رہنما کرن علیم خان نے کہا ہے کہ عوام بلند و بانگ جھوٹے وعدے نہیں بلکہ اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل کا حل چاہتے ہیں لوگوں کو پل اور سڑکوں کی بجائے پینے کے صاف پانی اور صحت مند ماحول کی زیادہ ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہر شہری کی امید ہے جسے انشاء اللہ ووٹ کی طاقت سے مزید مضبوط کیا جائے گا،این اے131کی پی پی162کی وارڈ6میں قادری کالونی اور فاروق کالونی ، پی پی163میں بھٹہ چوک اور نشاط کالونی میں خطاب کرتے ہوئے کرن علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کامیابی کیلئے25جولائی کو ہر خاتون نہ صرف ووٹ ڈالے گی بلکہ اپنے اہل خانہ کے باقی ووٹرز کو بھی پولنگ بوتھ پر لے کر جائیں گی ،انہوں نے کہا کہ عبدالعلیم خان نے لاہور شہر کے عوام کی دل و جان سے خدمت کی ہے اور ایسے فلاحی منصوبوں کی سرپرستی کی ہے جو بلا امتیاز عوامی خدمت کیلئے ہیں ،انشاء اللہ دوبارہ منتخب ہونے کے بعد تعلیم ، صحت اور عوامی بہتری کے مزید پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے اس موقع پر پی ٹی آئی کی خواتین نے ڈور ٹو ڈور کنویسنگ اور مختلف انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور لوگوں سے بلے کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔
***

تبصرے