نواز لیگ کی کارکردگی یہ ہے کہ لاہور شہر میں صاف پانی آتا نہیں اور گندہ پانی جاتا نہیں

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

25جولائی کو فتح کا تاج پی ٹی آئی کے سر پر سجے گا ، این اے129میں کرن علیم خان کا خطاب 

نواز لیگ کی کارکردگی یہ ہے کہ لاہور شہر میں صاف پانی آتا نہیں اور گندہ پانی جاتا نہیں
عمران خان کے حلقے میں پی ٹی آئی کی خواتین کی ڈور ٹو ڈور مہم و کارنر میٹنگز کا انعقاد
لاہور۔19جولائی:۔( )تحریک انصاف کی خاتون رہنما مسز کرن علیم خان نے کہا ہے کہ25جولائی کو فتح کا تاج پی ٹی آئی کے سر پر سجے گا اور عوام عمران خان اور اُس کی پارٹی کو بڑے پیمانے پر اپنے ووٹ سے پذیرائی دیں گے ، میاں میر کالونی میں خواتین کے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کرن علیم خان کا کہنا تھا کہ ہر علاقہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور مسائل کی نئی داستان سنا رہا ہے اور نواز لیگ کی کارکردگی یہ ہے کہ لاہور جیسے بڑے شہر میں صاف پانی آتا نہیں اور گندہ پانی جاتا نہیں ،ترقی کے بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کیلئے یہ شرم کا مقام ہے ،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے نام پر ایک منصوبے کے فنڈز کئی بار جاری ہوئے لیکن عوام کو اُس ترقی کا ثمر نہیں مل سکا ، شہری تعلیم ،صحت اور امن و امان کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور مسلسل 10برسوں تک پنجاب پر حکمرانی کرنے والوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں ،کرن علیم خان نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ پولنگ ڈے پر ووٹ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہوئے ادا کریں ۔
پولنگ ڈے نزدیک آتے ہی پی ٹی آئی کی خواتین کی انتخابی مہم بھی تیز ہو گئی ہے اور عبدالعلیم خان کے حلقہ این اے129اور عمران خان کے این اے131 میں پی ٹی آئی خواتین کی خصوصی ٹیمیں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں شریک ہیں،ان خواتین نے پی پی162گلستان کالونی ،چونگی امر سدھو میں مختلف مقامات پر انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیا جبکہ کوڑے پنڈ اور قادری کالونی میں بھی خواتین کی کارنر میٹنگز ہوئیں۔
***

تبصرے