پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے مخلوط نہیں مضبوط حکومت بنائیگی:عبدالعلیم خان
پاکستا ن تحریک انصاف
پریس ریلیز
پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے مخلوط نہیں مضبوط حکومت بنائیگی:عبدالعلیم خان
قوم فرسودہ نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے ،شکست نواز لیگ کا مقدر ہے
پیپلز پارٹی لاہور کے سابق صدر میاں منظور حسین کی عبدالعلیم خان ملاقات و شمولیت
لاہور۔21جولائی:۔( ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 25جولائی قوم کی تقدیر بدلنے کا دن ہے پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے مخلوط نہیں مضبوط حکومت بنائے گی اور مخالفین کے سارے دعوے اور خواب چکنا چور ہو جائیں گے ،پیپلز پارٹی لاہور کے سابق صدر میاں منظور حسین کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ بدھ کا دن شریفوں اور درباریوں کی سیاست کا آخری روز ہوگا ،انہوں نے کہا کہ عوام کرپٹ مافیاسے جان چھڑا کر خوشحال پاکستان کی جانب قدم بڑھائیں گے اور26جولائی کا سورج عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں ایک نئی صبح لے کر آئے گا ، این اے132سے امیدوار قومی اسمبلی منشاء سندھو بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے پیپلز پارٹی کے سابق صدر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ۔
این اے129اور این اے131کے مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام ملکی معیشت کی تباہی پھیرنے والے کرپٹ ٹولے کو مسترد کر چکے ہیں ، کوئی با شعور شہری اقتدار کی باریاں لینے اور عوام کو ذلیل و خوار کرنے والوں کو ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں اور قوم فرسودہ نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ شو باز شریف اپنی شکست کا یقین ہونے کے بعد لاہور سے بھگوڑے ہوچکے ہیں اور اپنی پنجاب میں مسلسل10سالہ حکومت کی ناکامیوں کا جواب دینے کی بجائے کے پی کے حکومت اور پی ٹی آئی پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کرپشن پر ہونے والی سزا اور جیل کو بھی سیاسی مقصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اب وقت گزرچکا اور عوام25جولائی کو بلے پر مہر لگا کر ثابت کر دیں گے کہ شکست نواز لیگ کا مقدر ہے ۔
عبدالعلیم خان نے این اے129کی پی پی158اور این اے131کی پی پی162کے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے کیے اور کارنر میٹنگز کے علاوہ پولنگ ڈے کے حوالے سے کو آرڈینیٹرز سے اجلاس منعقد کیے ،انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ پولنگ ڈے کو کسی قیمت پر غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور ایک ایک ووٹ پر پہرہ دیتے ہوئے یقینی بنائیں کہ کسی قسم کی کوئی شرار ت نہ ہو ، انہوں نے خواتین پولنگ ایجنٹوں کو خصوصی طور پر چوکنا رہنے کا مشورہ دیا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ 25جولائی کو وہ خود بھی پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کریں گے اور پارٹی کارکنوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں