نواز لیگ کے رہنماؤں طاہر گجر اور ملک نواز اعوان کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

عمران خان کے حلقہ این اے131میں جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کا دورہ 

نواز لیگ کے رہنماؤں طاہر گجر اور ملک نواز اعوان کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
لاہور۔10جولائی:۔( )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے لاہور میں عمران خان کے حلقہ ہائے انتخاب این اے131کا دورہ کیا جہاں نواز لیگ کے رہنماؤں طاہر گجر اور ملک نواز اعوان نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور عمران خان کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا ، اسی طرح ڈی ایچ اے سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران نے اپنی تنظیم کے ساتھ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیااور این اے131میں عمران خان اور پی پی162میں عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم چلانے کا وعدہ کیا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ عمران خان کی22سالہ سیاسی جدوجہد کے بار آور ہونے میں دو ہفتوں کا وقت رہ گیا ہے اور انشاء اللہ 25جولائی کو طلوع ہونے والا سورج ایسی صبح کی نوید ثابت ہو گا جس کے لئے قوم نے70برس انتظار کیا ،اپنی گفتگو میں عبدالعلیم خان نے ملک آصف جہانگیر اور پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو خو ش آمدید کہتے ہوئے سابقہ حکومت پر سخت تنقید کی ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کسی اور کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتے ،انہوں نے بزنس کمیونٹی کو سخت نقصان پہنچایا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ این اے131عمران خان کے چاہنے والوں کا ناقابل تسخیر قلعہ ثابت ہوگا اور25جولائی کو کامیابی بلے کی ہو گی ۔
***

تبصرے