شو باز کی پھولی سانسیں اُن کے مستقبل کی خبر دے رہی ہیں :عبدالعلیم خان کا خطاب

پاکستان تحریک انصاف 
پریس ریلیز

شو باز کی پھولی سانسیں اُن کے مستقبل کی خبر دے رہی ہیں :عبدالعلیم خان کا خطاب

نواز لیگ کو ناکوں چنے چبوائیں گے ،شعبدہ بازی کی سیاست انجام کو پہنچ گئی 
این اے129کی پی پی156،157اور 158میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم تیز تر ہو گئی 
لاہور۔19جولائی:۔( ) تحریک انصاف کے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شو باز کی پھولی سانسیں اُن کے تاریک مستقبل کی خبر دے رہی ہیں ، شہباز شریف جس عوام کو بے وقوف بنانے کی اداکاری کرتے ہیں گزشتہ 10برس انہی کو اپنے ظلم و ستم کا شکار بنایا اور اُن کے منہ سے روٹی کے نوالے چھین کر رائیونڈ کی سڑکیں پکی اور جاتی امراء کی راہداریاں سنواریں ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ بڑے میاں اڈیالہ پہنچ چکے اب چھوٹے میاں کی باری ہے ،25جولائی کو نواز لیگ کو ناکوں چنے چبوائیں گے اور شعبدہ بازی کی سیاست ہمیشہ کیلئے اپنے انجام کو پہنچ جائے گی ، این اے129اور پی پی158میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت نے کرپٹ مافیا پر لرزا طاری کر دیا ہے ،شریفوں کے بعد اب بلاول کو بھی ڈراؤنے خواب نظر آنے لگے ہیں اور ایک بار پھر انہیں میثاق جمہوریت کی یاد ستانے لگی ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام سرکاری پیسے کی لوٹ مار کرنے اور بیرون ملک اثاثے بنانے والوں کو کبھی دوبارہ موقع نہیں دیں گے اور انشاء اللہ25جولائی کو عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ۔
این اے129کی پی پی156،157اور158میں تحریک انصاف کی انتخابی سرگرمیاں تیزتر ہو گئی ہیں ،عبدالعلیم خان نے ایک دن میں 12انتخابی جلسوں سے خطاب کیا ہے جہاں اعجاز نت ،رانا بابر ، حاجی کالا بٹ ،یاسین جٹ اور مقامی سیاسی رہنماؤں کی طرف سے بھرپور شمولیت اور انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے ،غازی آباد کے علاقے سے اہل سنت والجماعت کے وفد نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی کی بھرپور حمائیت کا اعلان کیا جبکہ پی پی156سے پنجاب ڈینٹل پریکٹشنر ز ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور ان کی انتخابی مہم میں شامل ہونے کا وعدہ کیا ۔
***


تبصرے