عمران خان کو وزارت عظمیٰ اور قوم کو تحریک انصاف کی شاندار فتح مبارک ہو ۔عبدالعلیم خان

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

عمران خان کو وزارت عظمیٰ اور قوم کو تحریک انصاف کی شاندار فتح مبارک ہو ۔عبدالعلیم خان

پی ٹی آئی عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کرے گی ،عملی تبدیلی لیکر آئیں گے ۔پیغام
لاہور ۔26جولائی ( ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اور نو منتخب ممبر پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ساری قوم کے ہیرو اور 2018کے عام انتخابات کے فاتح عمران خان کو وزارت عظمیٰ اور ساری قوم کو تحریک انصاف کی شاندارفتح مبارک ہو ،عوام نے اپنے مینڈیٹ کا برملا اظہار کر دیا انشاء اللہ پی ٹی آئی عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کرے گی اور ملک بھر میں عدل و انصاف کا نظام قائم کرتے ہوئے عملی تبدیلی لیکر آئیں گے اور ہر شہری کو آئین کے مطابق دیے ہوئے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔عبدالعلیم خان نے اپنے مبارک باد کے پیغام میں کہا کہ عوام نے ووٹ کی پرچی کے ذریعے ملک سے کرپشن کے خاتمے اور صاف اور شفاف نظام کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ ان کا بیانیہ عمران خان کی سیاسی جدوجہد سے مطابقت رکھتا ہے اسی لیے نہ صرف خیبر پختونخواہ کی عوام نے دوبارہ بھاری مینڈیٹ سے نوازا ہے بلکہ سندھ میں بھی خاطر خواہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے جبکہ پنجاب میں ہونے والی پیش رفت انتہائی حوصلہ افزاء ہے اور انشاء اللہ ملک بھر میں مضبوط سیاسی سیٹ اپ سامنے آئے گا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کا قوم سے پہلا خطاب انتہائی دانشمندانہ اور حقیقت پسندانہ ہے جس میں انہوں نے اپنے سیاسی وژن کا اظہار کیا ہے اور کشمیر ایشو سمیت پاک بھارت تعلقات پر اپنے موقف کا اظہار کیا اسی طرح انہوں نے پاکستان کے عوام کے مسائل کی درست تصویر کشی کی ہے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک میں صحیح معنوں میں گڈ گورننس کا نفاذ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہو گی ،انہوں نے کہا کہ آج کے بعد تمام پاکستانی ہمارے بھائی ہیں اور ووٹ دینے والے یا نہ دینے والوں میں کوئی تفریق نہیں ہو گی اور انشاء اللہ ہم سب کوساتھ لیکر چلیں گے ،عبدالعلیم خان نے سنٹرل پنجاب اور ملک بھر میں تحریک انصاف کے کامیاب ہونے والے اراکین اسمبلی کو بھی مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ 
****

تبصرے