عمران خان اداروں کو مضبوط بنا کر ملک و قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے :عبدالعلیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
عمران خان اداروں کو مضبوط بنا کر ملک و قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے :عبدالعلیم خان
عوامی لیڈر اپنے کیے ہوئے ایک ایک وعدے کا پاس کرے گا ، نیا پاکستان بننے جا رہا ہے :گفتگو
لاہور۔27جولائی:۔( )تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اور نو منتخب رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے بیک وقت 5حلقوں سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو کر نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے اور ثابت ہو گیا ہے کہ کراچی سے خیبر تک کے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ،انہوں نے کہا کہ عمران کان اداروں کو مضبوط بنا کر ملک وقوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے ،عبدالعلیم خان نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ووٹ بینک اور قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ اس امر کا ثبوت ہے کہ عمران خان نہ صرف وفاق کی علامت ہیں بلکہ عوام نے اُن کے بیانیے کو عزت بخشی ہے اور کرپشن کے خلاف جنگ میں اُن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے اور پوری قوم میں امید کی نئی لہر دوڑگئی ہے کیونکہ عوام سمجھتے ہیں کہ گزشتہ70برسوں میں وعدے تو کئی حکمرانوں نے کیے لیکن ان پر عمل نہیں کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ عوامی اور سچا لیڈر ہونے کے ناطے عمران خان اپنے ایک ایک وعدے کا پاس کریں گے اور کسی قیمت پر لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ نیا پاکستان بننے جا رہا ہے جس کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا اور ملک میں عدل و انصاف اور میرٹ کا ایسا نظام لائیں گے جس میں ہر کسی کو اپنا حق حاصل کرنے کیلئے کسی کا دروازہ کھٹکھٹانے کی ضرورت نہیں پڑے گی،عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ کپتان نے ہمیشہ اپنی ذات سے بالاتر ہو کر ہمیشہ پاکستان کی بہتری کیلئے سوچا اور اس کے لئے عملی طور پر جدوجہد بھی کی ،انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ عمران خان کے خطاب کا ایک ایک لفظ کپتان کے دل کی آواز تھا جس پر وہ انشاء اللہ مکمل طور پر عمل کر کے دکھائیں گے۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں