آزاد اراکین اسمبلی کی پی ٹی آئی میں شمولیت بارش کا پہلا قطرہ ہے :عبدالعلیم خان

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

4آزاد اراکین اسمبلی کی پی ٹی آئی میں شمولیت بارش کا پہلا قطرہ ہے :عبدالعلیم خان 

سیاسی لوگ ہیں،جوڑ توڑ جاری ہے ،مزید اراکین کی بڑ ی تعداد پی ٹی آئی میں شامل ہوگی
فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کون ہو گا، ٹاسک پورا کر رہا ہوں :میڈیا سے گفتگو
لاہور۔28جولائی:۔( ) پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل پنجاب کے صدر اور نو منتخب رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آج بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کر کے 4آزاد اراکین پنجاب اسمبلی کی پی ٹی آئی میں شمولیت بارش کا پہلا قطرہ ہے ،29آزاد اراکین کی بڑی تعداد پی ٹی آئی میں شامل ہونے جا رہی ہے اور مجھے عمران خان کی طرف سے ان اراکین سے رابطے کا ٹاسک ملا ہے جسے پورا کرنے جا رہا ہوں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یا وزیر کون ہو گا اس کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔
آج اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ،جوڑ توڑ جاری ہے اور انشاء اللہ آنے والے دنوں میں مزید اراکین اسمبلی کی پی ٹی آئی میں شمولیت یقینی ہے ،انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج پر تحفظات کے جواب میں مختلف پارٹیوں کے اراکین دوبارہ گنتی کرنے کے مرحلے سے گزر رہے ہیں جس کے بعد مزید شفافیت آ جائے گی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ ہر جلسے ، دھرنے ،ریلی اور لاک ڈاؤن کے انچار ج رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں سرخرو کیا ہے ،لاہور جیسے شہر میں نواز لیگ کا مقابلہ کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا اور انہوں نے ڈٹ کر اپوزیشن کی ہے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ میں 5سال وزارت میں رہنے کے بعد 10سال اپوزیشن میں رہا ہوں اگر میرے خلاف کوئی ایک الزام یا آڈٹ پیرا بھی ثابت ہوتو اس کا جواب دینے کو تیار ہوں ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ میرے ملک میں یا بیرون ملک تمام اثاثے ظاہر شدہ ہیں اور اس حوالے سے بعض مخصوص عناصر پراپیگنڈہ میں مصروف ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،انہوں نے کہا کہ 5سال کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت رہی ہے میری کوئی ایک دکان یا مکان ثابت کر دیں میں نے کہیں کوئی فائدہ نہیں اٹھایا ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف ملک بھر میں کامیاب ہوئی ہے اور انشاء اللہ مرکز اور صوبوں میں مضبوط حکومتیں بنائیں گے ۔
***

تبصرے