نواز لیگ کا باقی ماندہ ووٹر بھی ساتھ چھوڑ چکا ، اب پی ٹی آئی راج کرے گی:عبدالعلیم خان

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

نواز لیگ کا باقی ماندہ ووٹر بھی ساتھ چھوڑ چکا ، اب پی ٹی آئی راج کرے گی:عبدالعلیم خان


کرسچین کمیونٹی کا عمران خان کے حلقہ این اے131سے پی ٹی آئی کی حمائیت کا اعلان 
پیپلز پارٹی و لیگی رہنماؤں کی عبدالعلیم خان سے ملاقات اور پی ٹی آئی میں شمولیت
لاہور۔7جولائی:۔( )لاہور میں عمران خان کے حلقہ این اے131اور صوبائی حلقے پی پی162سے کرسچین کمیونٹی کے بشپ یعقوب پال نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے تمام ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور انتخابی مہم میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے ،اسی طرح ن لیگ کے مقامی رہنما اسلحہ خان و شیخ عبدالغفور نمبردار،یوتھ ونگ کے صدر امجد خان ،یوسی صدر خانزادہ صاحب ،محمدارشد اور پیپلز پارٹی کے حنیف چیئرمین نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کی حمائیت کا اعلان کر دیا ہے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد باقی ماندہ ووٹر بھی نواز لیگ کا ساتھ چھوڑ چکا اب پی ٹی آئی کے کلین سویپ کرنے میں کوئی شک باقی نہیں رہا انشاء اللہ اگست کے پہلے ہفتے میں عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھائیں گے اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کے صاف اور شفاف نظام رائج کریں گے ۔
عبدالعلیم خان نے این اے131کی پی پی162اور163کے مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب زرداری اور شہباز شریف کی باری ہے اب ہر کسی کو یقین ہو گیا ہے کہ قومی دولت لوٹنے اور بیرون ملک جائیداد بنا نے والوں میں نواز شریف نے مکمل جھوٹ بولا اور اب سزائیں ہونے پر آئیں ،بائیں اور شائیں کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان جدوجہد نہ کرتے تو ملک کی وہی حالت ہوتی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام اب کسی کرپٹ کو دوبارہ اقتدار میں نہیں آنے دیں گے اور اُن کا ووٹ کے ذریعے کڑا احتساب کیا جائے گا ۔
د ریں اثناء عبدالعلیم خان نے این اے129اور پی پی158میں بھی انتخابی مہم جاری رکھی اور جگہ جگہ کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا ،انہوں نے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں بھی حصہ لیا اور لوگوں سے پی ٹی آئی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی عبدالعلیم خان نے کئی ایک انتخابی دفاتر کا افتتاح کیاجبکہ نواز شریف کے خلاف فیصلے پر جگہ جگہ مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔ ****


تبصرے