عمران خان کا مستحکم اور خوشحال پاکستان کاخوا ب شرمندہ تعبیر کریں گے :عبدالعلیم خان

پاکستان تحریک انصاف 
پریس ریلیز

عمران خان کا مستحکم اور خوشحال پاکستان کاخوا ب شرمندہ تعبیر کریں گے :عبدالعلیم خان 

طویل جدوجہد کے بعد قوم کی تقدیر بدلنے کا وقت آ گیا ، کپتان کا ویژن کامیاب ہوگا
لاہور۔31جولائی:۔( )تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اور نو منتخب رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عوام کے دیے ہوئے مینڈیٹ کے مطابق انشاء اللہ عمران خان کا مستحکم اور خوشحال پاکستان کا خواب ہر حال میں شرمندہ تعبیر کریں گے اور ہر شہری کو اُس کے بنیادی شہری وآئینی حقوق فراہم کریں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 22برسوں طویل جدوجہد کے بعد قوم کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے جس کیلئے کپتان کے ویژن کو کامیاب کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر کارکن اور عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ قوم کو ترقی اور خوشحالی کیراہ سے بھٹکانے والوں کو سیاسی رسوائی کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آئے گا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف 25جولائی کے انتخابی نتائج کی روشنی میں وفاق اور صوبوں میں حکومتوں کے قیام کیلئے مطلوبہ اکثریت حاصل کر چکی ہے اور انشاء اللہ ایسی مضبوط حکومتیں قائم ہونے جار ہی ہیں جن کے ذریعے پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی اپنے ووٹرز سے کیے ہوئے وعدے پورے کر سکیں گی ،انہوں نے کہا کہ ہم سب کی کپتانی اُس شخصیت کے ذمے ہے جو ہر امتحان میں سرخروہوئے ہیں ،پاکستان کو عالمی کرکٹ کپ سے لے کر شوکت خانم کینسر ہسپتال اور نمل یونیورسٹی جیسے کامیاب منصوبوں سے ہمکنار کرنے والے عمران خان اس میدان میں بھی کامیاب و کامران ٹھہریں گے اور ملک سے کرپشن ،مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کی جنگ میں بھی فاتح قرار پائیں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ آزاد امیدواروں اور دیگر سیاسی جماعتوں نے بہتر اور مستحکم پاکستان کی تشکیل کیلئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ملکی سیاسی استحکام سامنے آئے گا اور پاکستان کے اقتصادی و معاشی حالات بہتر ہوں گے ۔
***

تبصرے