نواز لیگ کی مایوس کن کارکردگی سے خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں :کرن علیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
نواز لیگ کی مایوس کن کارکردگی سے خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں :کرن علیم خان
این اے129کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کی خواتین کی ڈور ٹو ڈور مہم و انتخابی سرگرمیاں
لاہور۔10جولائی:۔( )لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے129میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کرن علیم خان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ کی مایوس کن کارکردگی سے خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں اور25جولائی کو یہی خواتین اپنے ووٹ کی طاقت سے ثابت کریں گی کہ ملک گیر تبدیلی لانے میں ان کی شمولیت کس قدر اہمیت کی حامل ہے مصطفی آباد ،صدر بازار ،عسکری ٹین اور ہربنس پورہ میں خطاب کرتے ہوئے کرن علیم خان نے کہا کہ نواز لیگ کے جھوٹے وعدوں نے اُن کے اپنے ہی ووٹرز کے دل توڑ ے ہیں اور انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا ،انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کی قیادت عوام سے جھوٹ بولتی ہو اُن پر کوئی بھی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ، کرن علیم خان نے کہا کہ این اے129میں عبدالعلیم خان کی عوامی خدمت کا ریکارڈ اُن کو ملنے والے مینڈیٹ سے ظاہر ہو گا اور انشاء اللہ اس حلقے کے عوام25جولائی کو بلے پر مہریں لگا کر عمران خان کو کامیاب کرائیں گے ۔
دریں اثناء پی ٹی آئی کی خواتین نے این اے129اور پی پی157اور 158میں انتخابی سرگرمیوں میں شرکت کی اور انتخابی ف دفاتر کا افتتاح ہوا اور ڈور ٹو ڈور کنویسنگ کی گئی ،پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں نے عمران خان اور عبدالعلیم خان کے حق میں زبردست نعرے لگائے اور 25جولائی کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے باہر نکلنے کے عزم کا اظہار کیا ،انہوں نے گلستان کالونی ، جوڑے پل ،لاہور کینٹ اور ملحقہ علاقوں میں پی ٹی آئی کے انتخابی دفاتر کا افتتاح بھی کیا جہاں خواتین پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ ڈے کیلئے ضروری تربیت دینے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔ ***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں