عمران خان کا مقابلہ کرنے والے کی پریس کانفرنس شکست کا اعتراف ہے:عبدالعلیم خان

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

عمران خان کا مقابلہ کرنے والے کی پریس کانفرنس شکست کا اعتراف ہے:عبدالعلیم خان 

انتظامیہ کی بیساکھیوں کے بغیر الیکشن لڑنے پر سعد رفیق کے اوسان خطا ہو چکے ہیں
عوام ساتھ چھوڑ چکے ، ن لیگ کے اتنے برے دن کبھی نہیں تھے :ریلی میں خطاب
لاہور۔21جولائی:۔( ) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اور لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار عبدالعلیم خان نے عمران خان کے حلقے میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی بڑی بڑھکیں لگانے اور بڑے بڑے دعوے کرنے والے سعد رفیق کی کھگی ابھی سے بندھ چکی ہے اور اُن کی پریس کانفرنس درحقیقت شکست کا کھلا اعتراف ہے ،وہ جتنی توانائیاں دھاندلی تلاش کرنے میں صرف کر رہے ہیں اتنی اپنی انتخابی مہم پر کوشش کرتے تو شاید چار ووٹ مل جاتے ، عبدالعلیم خان نے اپنی رد عمل میں کہا کہ درحقیقت انتظامیہ کی بیساکھیوں کے بغیر الیکشن لڑنے پر سعد رفیق کے اوسان خطا ہو چکے ہیں اور انہیں چاروں طرف اندھیرا دکھائی دے رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ خواجہ صاحب صبر کرتے ہوئے25تاریخ کا انتظار کریں ،عوام کی عدالت سے آپ کو ایسا فیصلہ ملے گا جسے مددتوں یاد رکھا جائے گا،عبدالعلیم خان نے کہا کہ چودہ سیٹیں جیتنا دیوانے کے خواب کے علاوہ کچھ نہیں ،اب نواز لیگ کے پاس سرکاری مشینیر ی اور وفاقی یا صوبائی حکومت نہیں اب انہیں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا ۔
عبدالعلیم خان نے این اے131کی پی پی162میں والٹن روڈ پر انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نواز لیگ کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں ان کے اتنے برے حالات2002میں بھی نہیں تھے جتنے اب ہیں ،انہوں نے کہا کہ عوام کا سمندر ثابت کر رہا ہے کہ26جولائی کا سورج عمران خان کی قیادت میں نئے عزم اور ولولوں کے ساتھ طلوع ہو گا جس میں کرپشن اور بد عنوانی کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند ہو جائیں گے ،عبدالعلیم خان نے شرکاء کے ساتھ نعرے لگاتے ہوئے پر جوش انداز میں کہا کہ عمران خان کو پاکستان کے عوام وزیر اعظم بنائیں گے اور انشاء اللہ تحریک انصاف عوامی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے 70سال کی کوتاہیوں اور تاخیر کا ازالہ کرے گی،ہمایوں اختر خان ،حافظ فرحت عباس اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی اس ریلی میں ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ شریک تھے۔ ***

تبصرے