عوام کرپٹ عناصر کی بجائے عمران خان کا ساتھ دیں گے :کرن علیم خان کا خطاب
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
عمران خان کے حلقہ این اے131 کی انتخابی مہم ،پی ٹی آئی کی خواتین کا چرچ کا دورہ
کرن علیم ، سیمی بخاری اور منزہ حسن کی پی پی162میں ڈورٹو ڈور کنویسنگ و کارنر میٹنگز
25جولائی کو عوام کرپٹ عناصر کی بجائے عمران خان کا ساتھ دیں گے :کرن علیم خان کا خطاب
لاہور۔9جولائی:۔( )عمران خان کے حلقہ این اے131اور عبدالعلیم خان کے صوبائی حلقے پی پی162میں پی ٹی آئی کی خواتین نے انتخابی مہم میں والٹن میں چرچ کا دورہ کیا اور مسیحی برادری سے بلے کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ، کرن علیم خان ،سیمی بخاری اور منزہ حسن نے ڈور ٹو ڈور کنویسنگ میں حصہ لیا ،انہوں نے کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری سمیت پاکستان کا ہر شہری اب ملک کو صحیح معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے اور آزمائے ہوئے چہروں اور کھوٹے سکوں کو کسی قیمت پر دوبارہ اقتدار پر قابض ہونے کا موقع نہیں دے گا ، انہوں نے کہا کہ خواتین عمران خان کا تبدیلی کا پیغام گھر گھر پہنچا رہی ہیں اور25جولائی کو اصل فیصلہ عورتوں کے ووٹ کریں گے لہذا ہر گھر سے ہماری ماؤں اور بہنوں کو صبح ناشتے کے بعد پہلا کام بلے کو ووٹ ڈالنے کا کرنا ہوگا ۔
دریں اثناء این اے129اور پی پی158میاں میر کالونی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسز کرن علیم خان نے کہا کہ 25جولائی کو با شعور عوام کرپٹ عناصر کی بجائے عمران خان کا ساتھ دیں گے اور ثابت کریں گے کہ اب قوم تبدیلی کیلئے تیار ہے ،انہوں نے کہا کہ 30برس تک اقتدار میں رہنے والوں کو کسی ایک شہر کی بھی حالت نہیں بدلی ،شہری بجلی ،پانی اور سوئی گیس کو ترس رہے ہیں ،صحت اور تعلیم کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ خود شریف خاندان کھانسی کی دوائی لینے بھی لندن پہنچ جاتا ہے ،مسز کرن علیم خان نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ ہر ووٹ پر خود پہرہ دیں اور نواز لیگ کی روائتی دھونس اور دھاندلی کا راستہ روکیں ۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں