شریفوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ، کرپٹ ٹبر کو عوام کی بد دعائیں لے ڈوبیں :عبدالعلیم خان کا تبصرہ
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
شریفوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ، کرپٹ ٹبر کو عوام کی بد دعائیں لے ڈوبیں :عبدالعلیم خان کا تبصرہ
این اے129:لیگی کونسلر ، تاجر برادری کے عہدیدارا ن ،مختلف شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت
سابق صوبائی وزیر سید الحسن شاہ کی عبدالعلیم خا ن سے ملاقات و این اے131میں حمائیت کا اعلان
لاہور۔6جولائی:۔( )پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اور لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شریفوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو گئی ، کرپٹ ٹبر کو عوام کی بد دعائیں لے ڈوبیں اور نواز شریف نے3دہائیوں تک جو کچھ بویاوہ آخر کار کاٹنا پڑا ، عبدالعلیم خان نے عدالتی فیصلے پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ شہباز شریف بھی کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ان کو وزارت عظمیٰ نہیں بلکہ احتساب کا سامنا کرنا ہوگا اور پنجاب میں کی گئی بد عنوانیوں کا جواب دینا ہوگا ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی طویل جدوجہد رنگ لے آئی ملک میں کرپشن کے خلاف شعور بیدار ہو چکا ہے اور اب کسی کو ایسا کھلواڑ کرنے کی جرات نہیں ہو گی ۔
دوسری طرف نواز لیگ کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،لاہور کے2اہم حلقوں این اے129اور131سے سابق صوبائی وزیر پیرسید الحسن شاہ ،نواز لیگی کونسلر عادل شیخ ، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران لنک روڈ چوہدری اظہر ،محمد عدنان اور نعمت خان والا سمیت اہم شخصیات نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے غیر مشروط طور پر عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار اور پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا ہے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ موجودہ ملکی اور عالمی حالات میں پاکستان فیصلہ کن موڑ سے گزر رہا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ عمران خان کے دست و بازو بن کر ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالا جا ئے ، غیر ملکی قرضوں کا بوجھ اور قومی معاملات میں پایا جانے والا بگاڑ ہم سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس کی بہتری کیلئے فعال کردار ادا کیا جائے ،عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا ،پی ٹی آئی کے صوبائی امیدواران محمد شعیب صدیقی اور میاں افتخار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
این اے129اور پی پی158میں مختلف انتخابی جلسوں و کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ لیگیوں کو جلد دن میں تارے نظر آنے والے ہیں عوام کو بے وقوف بنانے ،ملک کے اربوں روپے ہڑپ کرنے اور نام نہاد ترقی کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے والوں کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے اور عوام25جولائی کو ووٹ کی طاقت سے اپنی اہمیت ثابت کریں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کی 22سالہ سیاسی جدوجہد نے لوگوں کو وہ زبان دی ہے جس کا سامنا لیگیوں کو اکثر حلقوں میں کرنا پڑ رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے پر امن تبدیلی نزدیک ہے اور اب آخری دکھا دینے کی ضرورت ہے ،عبدالعلیم خان نے مختلف علاقوں میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا اور ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں شرکت کی ۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں