عمران خان دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے ، پی ٹی آئی وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائے گی
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
25جولائی کو پٹواری اور درباری مسترد ہونگے :عبدالعلیم خان کا این اے129میں خطاب
عمران خان دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے ، پی ٹی آئی وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائے گی
ن لیگ و پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی عبدالعلیم خان سے ملاقات و پی ٹی آئی میں شمولیت
لاہور۔16جولائی:۔( ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 25جولائی کو پٹواری اور درباری بری طرح سے مسترد ہوں گے اور جیت تحریک انصاف کے حصے میں آئے گی ،انہوں نے کہا کہ عمران خان انشاء اللہ دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے اور پی ٹی آئی وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائے گی ،عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ لوگوں کو گمراہ کرنے کا زمانہ گزر چکا ،اب کوئی شریفوں کے جھانسے میں آنے والا نہیں اور انشاء اللہ عوام بلے پر مہر لگاتے ہوئے ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں گے ،این اے129اور پی پی158میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ صاف پانی کی تلاش میں گلیوں اور سڑکوں پر مارے مارے پھرنے والے شہری شو باز کو بد دعائیں دے رہے ہیں اور ہسپتالوں میں ایڑیاں رگڑتے مریض اور اُن کے بے بس لواحقین میگا پراجیکٹس میں لوٹ مار کرنے والوں کی جان کو رو رہے ہیں ،ایسے کرپٹ عناصر کو دوبارہ ووٹ مانگتے ہوئے شرم آنی چاہیے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالیں گے اور پی ٹی آئی ہی ملک میں وہ تبدیلی لائے گی جس سے وطن عزیز کو صحیح معنوں میں خوشحالی کے ٹریک پر لایا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ نام نہاد گڈ گورننس ، کھوکھلے سیاسی نعرے اور جھوٹے وعدے نواز لیگ کی سیاسی مہم کے چیدہ چیدہ نکات ہیں جن کا اظہار 13جولائی کو لاہور کی سڑکوں پر کیا گیا ۔
عبدالعلیم خان سے این اے129سے ن لیگ کے ٹاؤن ناظم ملک کلیم اللہ اورلیگی رہنماؤں محمود عالم وڑائچ اور حاجی اللہ دتہ نے اپنے ساتھیوں سمیت ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور عمران خان کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کااعلان کیا این اے129کے صوبائی حلقے پی پی157سے پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن رضا نقوی نے ساتھیوں سمیت عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے بلے کا ساتھ دینے کااعلان کیا جبکہ این اے131پی پی162سے سندھو برادری کے چیئرمین منیر اقبال سندھو نے اپنی ساری برادری سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اور عبدالعلیم خان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ،عبدالعلیم خان نے مختلف علاقوں میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا اور ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں بھی حصہ لیا ۔ ****
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں