عوام صاف اور شفاف قیادت منتخب کریں گے،پی ٹی آئی کی خواتین کی بھرپور کنویسنگ
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
25جولائی کو کامیابی عمران خان کے قدم چومے گی :کرن علیم خان کا خطاب
عوام صاف اور شفاف قیادت منتخب کریں گے،پی ٹی آئی کی خواتین کی بھرپور کنویسنگ
لاہور۔22جولائی:۔( ) لاہور میں عمران خان کے حلقہ این اے131اور پی پی162میں انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کی خاتون رہنما مسز کرن علیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کرپٹ اور نا اہل سیاسی رہنماؤں سے تنگ آ چکے ہیں اور اب ملک گیر تبدیلی آکر رہے گی ،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ25جولائی کو کامیابی عمران خان کے قدم چومے گی اور بلا کامیاب ہوگا ، انہوں نے کہا کہ ملکی حالات سے خواتین بلا واسطہ طور پر متاثر ہوتی ہیں اور گزشتہ حکومتوں کی ناکام پالیسیوں نے ہر گھر کو مشکلات میں مبتلا کیا ہے ،مہنگائی ،بے روزگاری ،گندہ پانی اور صحت و تعلیم کی سہولتوں سے محروم معاشرہ کسی طور ترقی نہیں کر سکتا ، کرن علیم خان نے کہا کہ عوام اب صاف اور شفاف قیادت منتخب کریں گے جن میں ہر عورت بنیاد ی کردار ادا کرے گی ، انہوں نے پارٹی ورکرز سے کہا کہ وہ 25جولائی کا معرکہ سر کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں اور اپنے ساتھ گھر کے دیگر افراد کو بھی پولنگ سٹیشن لے جانے اور بلے پر مہر لگانے کو یقینی بنائیں ،
پی ٹی آئی کی خواتین نے وائے بلاک ڈیفنس ،نشاط کالونی ، والٹن اور لاہور کینٹ کے دیگر علاقوں میں انتخابی سرگرمیاں جاری رکھیں اور کرن علیم خان و مقامی رہنماؤں نے ڈور ٹو ڈور کنویسنگ میں حصہ لیا ،انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ الیکشن ڈے پر کسی سستی کا مظاہرہ نہ کریں اور زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو گھروں سے نکالنے کی کوشش کریں۔ ***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں