شمالی لاہور سے اہم سیاسی شخصیت اخلاق گڈو کی عبدالعلیم خان سے ملاقات و پی ٹی آئی میں شمولیت
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
شمالی لاہور سے اہم سیاسی شخصیت اخلاق گڈو کی عبدالعلیم خان سے ملاقات و پی ٹی آئی میں شمولیت
25جولائی تاریخ بدلنے جا رہا ہے ، عمران خان کی جدوجہد رنگ لانے جا رہی ہے:عبدالعلیم خان
لاہور۔9جولائی:۔( )شمالی لاہور کی اہم سیاسی شخصیت اخلاق گڈو اور دیگر مقامی رہنماؤں نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ،ا میدوارن قومی اسمبلی اعجاز ڈیال اور جمشید اقبال چیمہ اور تحریک انصا ف کے دیگر رہنما بھی موجود تھے ،عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر اخلاق گڈو اور دیگر رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور توقع ظاہر کی کہ سارے شمالی لاہور میں پارٹی مزید مضبوط ہو گی ،عبدالعلیم خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ 25جولائی کا دن تاریخ بدلنے جا رہا ہے ،عمران خان کی22سالہ سیاسی جدوجہد رنگ لانے جا رہی ہے اور ہر محب وطن شہری اس کوشش میں اپنے قومی ہیرو ہاتھ مضبوط کر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی انتخابی تیاری مکمل ہے لاہور کے قومی اسمبلی کے14حلقوں میں انشاء اللہ تحریک انصاف اکثریت حاصل کرے گی اور نواز لیگ 2013کے مقابلے میں کہیں پیچھے نظر آئے گی ، عبدالعلیم خان نے اخلاق گڈو اور پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے دیگر رہنماؤں کو انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کرنے کی پیش کش کی اور این اے127اور این اے128میں انتخابی سرگرمیوں میں شمولیت کی دعوت دی ۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں