شہباز شریف سرکاری نلکے کا پانی پی کر دکھائیں انتخابی مہم سے دستبردار ہو جاؤں گا:عبدالعلیم خان

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز


شہباز شریف سرکاری نلکے کا پانی پی کر دکھائیں انتخابی مہم سے دستبردار ہو جاؤں گا:عبدالعلیم خان

25جولائی کونواز لیگ کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دینگے،جلسے سے خطاب
پی ٹی آئی کی این اے129اور131میں سیاسی سرگرمیاں ، ڈیفنس میں کارنر میٹنگ
عبدالعلیم خان کا چونگی امر سدھو ،والٹن ، ڈیفنس کا دورہ ، ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں شرکت 
لاہور۔8جولائی:۔( ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور لاہور سے این اے129و پی پی158اور 162سے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف سرکاری نلکے کا پانی پی کر دکھائیں انتخابی مہم سے دستبردار ہو جاؤں گا اُن کے ترقی کے بڑے بڑے دعوے مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور شہری اُن کو ووٹ نہیں بد دعائیں دے رہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ کی کشتی میں ایک نہیں کئی سوراخ ہو چکے اب اس کو ڈوبنے سے کوئی نہیں بچا سکتا ،انہوں نے کہا کہ عوام25جولائی کو اپنے ووٹ کے ذریعے نواز لیگ کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دیں گے جس کے ملبے تلے کرپشن دب کر رہ جائے گی ، انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے فیصلے نے شریف خاندان کے چاروں طبق روشن کر دیے ہیں لیکن ابھی تک ڈھٹائی اور بے شرمی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ،عبدالعلیم خان نے چونگی امرسدھو ، والٹن ،ڈیفنس اور ملحقہ علاقوں میں عمران خان کے حلقہ انتخاب این اے131میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30برسوں تک پنجاب پر قابض رہنے والے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتیں بھی مہیا نہیں کر سکے ،آج بھی لاہور شہر کے70فیصد شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں ، کسی کو علاج معالجے اور تعلیم کے مواقع میسر نہیں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر شہری کو برابر حقوق اور انصاف کی فراہمی کی جدوجہد کر رہے ہیں اور انشاء اللہ 25جولائی پاکستان کی تاریخ میں فیصلہ کن دن ثابت ہو گا اور 70سالہ کرپٹ نظام سے چھٹکارا حاصل ہو گا۔عبدالعلیم خان نے این اے129اور پی پی158کے مختلف علاقوں میں انتخابی سرگرمیاں جاری رکھیں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ہمراہ کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں شامل ہوئے ،ڈیفنس میں ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر میاں طلعت احمد اور انوار غنی نے بھی ان کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیا جبکہ مختلف انتخابی دفاتر کے بھی افتتاح کیے گئے ،عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنا مورال بلند رکھیں اور25جولائی تک جنگی بنیادوں پر حلقے میں عوامی رابطہ مہم میں شامل ہوں ۔
***

تبصرے