شریفوں کی اپیلیں اور دلیلیں کام نہیں آئینگی ، عوام ووٹ سے سزاد دینگے :عبدالعلیم خان

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

شریفوں کی اپیلیں اور دلیلیں کام نہیں آئینگی ، عوام ووٹ سے سزاد دینگے :عبدالعلیم خان

سنی تحریک کے امیدوار عمران رانا اور آزاد امیدوار سکندر شاہ کا پی ٹی آئی کی حمائیت کا اعلان
نواز لیگی رہنما حاجی منیر چوہدری ، چیئرمین ملک شعیب،جاوید سعید کی عبدالعلیم خان سے ملاقات لاہور۔17جولائی:۔( )لاہور کے حلقہ این اے129اور پی پی156سے سنی تحریک کے امیدوار صوبائی اسمبلی عمران رانا اور آزاد امیدوار سکندر شاہ اور یوسی186سے لیگی رہنما حاجی جاوید سعید نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہونے اور اُن کی بھرپور حمائیت کا اعلان کر دیا ہے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شریفوں کی اپیلیں اور دلیلیں اب کسی کام نہیں آئیں گی وہ جیل میں تنہائی محسوس نہ کریں جلد اُن کے چھوٹے بھائی بھی اُس کا ساتھ دیں گے اور اُس سے قبل25جولائی کو عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ساری نواز لیگ کو سزاد یں گے ، عبدالعلیم خان نے مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی 22سالہ سیاسی جدوجہد اور دیے ہوئے شعور کے باعث سارا ملک جا گ اٹھا ہے اور باریاں لینے والی دونوں جماعتوں کو مسترد کرتے ہوئے عوام اب تحریک انصاف اور عمران خان کو اقتدار کا موقع دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ یقینی شکست سامنے دیکھ کر سارے درباری بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں جس کا مظاہرہ جعلی سپیکر ایاز صادق اپنے ویڈیو پیغام میں کر چکے ہیں ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ کے پارٹی صدر نے ابھی سے دھاندلی کا واویلا اور نگران حکومت کو خط لکھنے کے ڈھونگ رچانے شروع کر دیے ہیں کیونکہ انہیں13جولائی کی لاہور کی ناکام ترین ریلی سے واضح ہو گیا ہے کہ25جولائی کو اُن کی دال نہیں گلنے والی ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ چور اور لٹیرے سیاسی شکست سے زیادہ اپنے انجام سے ڈر رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی کسی مجرم کو قوم کا مال ہڑپ کرنے نہیں دے گی اور نواز شریف کی طرح ایک ایک کرپٹ کو جیلوں میں بھیج کر دم لیں گے،عبدالعلیم خان نے عمران خان کے حلقے این اے131اور پی پی162میں موٹر سائیکل پر بیٹھ کر انتخابی مہم میں حصہ لیا اورگلیوں میں پی ٹی آئی کیلئے کنویسنگ کرتے رہے جس پر لوگوں نے اُن کا شاندار خیر مقدم کیا ۔
این اے129پی پی158میں تحریک انصاف کی انتخابی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں جبکہ عبدالعلیم خان سے نواز لیگ کے یوسی148سے چیئرمین کے امیدوار حاجی منیر چوہدری ، آزاد چیئرمین ملک شعیب اور اتحاد ویلفیئر سوسائٹی کے عابد رزاق نے ملاقاتیں کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ میاں جمیل ،قاسم جٹ ،میاں عبدالرزاق ،میاں منشاء ،شاہد اقبال جٹ ، خالد محمود ، ملک وحید ،عارف اشرف اور احمد حیات نے مختلف یونین کونسلوں میں عبدالعلیم خان کے اعزاز میں کارنر میٹنگز کا اہتمام کیا ،این اے127کی پی پی148سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نواز نت ، جنید طارق، عاطف چوہدری اور عمران صدیق نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور انتخابی مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ 
***

تبصرے