ووٹروں کو بے غیرت کہنے والے عوامی نفرت کا سامنا کرنے کیلئے تیاررہیں:عبدالعلیم خان کا خطاب

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

ووٹروں کو بے غیرت کہنے والے عوامی نفرت کا سامنا کرنے کیلئے تیاررہیں:عبدالعلیم خان کا خطاب

نواز لیگ کی عوام دشمن پالیسیاں روپے کی گرتی قیمت کی شکل میں سامنے آ رہی ہیں :کارنر میٹنگز
این اے:129جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی اورلیگی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت 
لاہور۔18جولائی:۔( ) جاری انتخابی مہم میں جہاں نواز لیگ اور پیپلز پارٹی سے رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے وہیں جماعت اسلامی بھی اس سے محفوظ نہ رہ سکی اور لاہور کے حلقہ این اے129پی پی158سے جماعت اسلامی کے کونسلر محمد بابو نے اپنے ساتھیوں سمیت عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ،یونین کونسل 187سے نواز لیگ کے حاجی اشفاق،یونین کونسل158سے ڈاکٹر ارشد، یونین کونسل119سے حاجی ذو الفقار اوریونین کونسل186سے پیپلز پارٹی کے لیبر کونسلر محمد اشفاق خان نے بھی این اے129سے عبدالعلیم خان کی حمائیت کا اعلان کر دیا ہے ،ان سب رہنماؤں کی عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی جس میں انہیں پارٹی پرچم پہنائے گئے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایاز صادق زبردستی ٹکٹ دیے جانے پر سٹپٹا چکے ہیں اور اب ووٹرو ں کو بے غیرت کہنے والے کو عوامی نفرت کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے وہ اپنے پاؤں پر خود ہی کلہاڑی مار رہے ہیں ،ایسی اوچھی اور اخلاق باختہ حرکتیں انہیں ووٹ نہیں رسوائی دلائیں گی ، عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ 2018کا الیکشن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا رخ موڑنے جا رہا ہے اور لاہور شہر ہی نہیں ملک کے طول و عرض میں ہر قصبے اور گاؤ ں میں عوام عمران خان کے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں تاکہ ملک کو کرپٹ نظام سے چھٹکارا دلایا جا سکے ۔
عبدالعلیم خان نے این اے131اور پی پی162میں انتخابی مہم میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ کی جھوٹی ، جعلی اور نام نہاد ترقی کا بھانڈہ پھوٹ رہا ہے جس کے باعث پاکستانی کرنسی مسلسل خسارے کا شکار ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر رہی ہے اس کے باوجود لیگی رہنماؤں کو بڑے بڑے دعوے کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے وہ قوم کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے ،انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو گروی رکھ کر ذاتی تشہیر کا بازار گرم کرنے والوں سے عوام25جولائی کو خوب حساب لیں گے اور نواز لیگ کے حصے میں کہیں کوئی سیٹ نہیں آئے گی ،عبدالعلیم خان کے اعزاز میں صداقت علی خان ، شاہد عمران بھٹی ، عاطف مئیو ،ملک برادرز اور حاجی اقبال نے کارنر میٹنگز کا اہتمام کیا اور جگہ جگہ شاندار خیر مقدم کیا ۔ ***



تبصرے