اب صرف پی ٹی آئی نظر آئے گی ، کرپٹ مافیا اقتدار کے خواب نہ دیکھے:عبدالعلیم خان

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

اب صرف پی ٹی آئی نظر آئے گی ، کرپٹ مافیا اقتدار کے خواب نہ دیکھے:عبدالعلیم خان

بد ھ کو کام سُدھ ہوگا ، کرپشن کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا :اختتامی جلسہ
جامعہ منظور اسلامیہ کے اکابرین،ن و ق لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی شمولیت لاہور۔23جولائی:۔( )تحریک انصاف کے لاہور سے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 25جولائی کے بعد ہر طرف صرف پی ٹی آئی ہی نظر آئے گی ،کرپٹ مافیا اقتدار میں آنے کے خواب نہ دیکھے بلکہ" اڈیالہ گروپ"میں شمولیت کیلئے تیار رہے ، عبدالعلیم خان نے این اے129اور پی پی158میں اختتامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بدھ کو کام سُدھ ہو گا اور کرپشن کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا ،انہوں نے کہا کہ قوم پر آشکار ہو گیا کہ کیسے کیسے لوگ نواز شریف نے اپنی ٹیم میں شامل کر رکھے تھے ، 100ارب روپے کے یوتھ لون پروگرام کی چیئر پرسن اورسستی روٹی و پنڈی میٹرو اور سپورٹس بورڈ کے چیئرمین جنہیں اڈیالہ میں ہونا چاہیے تھا کو اربوں روپے کے منصوبوں کا انچارج بنایا گیا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے باقی ساتھی بھی قوم کو حساب دینے کی تیاری کریں ،عمران خان اُن کا پیچھا نہیں چھوڑے گا اور ملک و قوم کا ایک ایک پیسہ واپس لیں گے ،این اے129کی پی پی158کی یونین کونسل187سے مسلم لیگ ن کے ملک عابد ،پی پی156سے میاں ریاض اور پی پی162سے مسلم لیگ ق کے شفیع ڈوگر نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ،عبدالعلیم خان سے جامعہ منظور اسلامیہ کے مہتمم مولانا اسداللہ فاروق اور دیگر اکابرین نے ملاقات کر کے این اے129اور پی پی157,158میں بھرپور حمائیت کا اعلان کر دیا ،اسی طرح این اے131اور پی پی162میں شاہد رزاق بھدر اور میاں یاسرنے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شامل ہونے اور بھرپور انتخابی مہم چلانے کا وعدہ کیا ، ریاض گجر ،لکی خان ، شیخ عمران ،شاہ جمال بٹ ، ملک فہد اور میاں خرم سلطان نے بھی عبدالعلیم خان کے اعزاز میں کارنر میٹنگز کا اہتمام کیا جبکہ این اے131کی پی پی159میں والٹن کے علاقے میں رانا تنویر نے بڑے جلسہ عام کا اہتمام کیا ،عبدالعلیم خان نے مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور کنویسنگ میں بھی حصہ لیا ،انہوں نے25جولائی کیلئے کو آرڈینیٹرز اور پولنگ ایجنٹس کے اجلاس کی صدارت کی اور پارٹی کارکنوں کو موبیلائز رہنے اور پولنگ ڈے پر مکمل طور پر چوکنا رہتے ہوئے ایک ایک ووٹ کی حفاظت کرنے کی ہدایت کی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ انتخابی مہم اختتام کو پہنچ گئی لیکن اب کارکنوں کو اصل کام شروع ہو گیا ہے اور انہیں اب پولنگ ڈے کو فائنل ڈے کے طور پر کام کرنا ہوگا اور کسی کو گڑ بڑ کی اجازت نہیں دینی ہو گی ۔ 
***

تبصرے