اعلیٰ عدالتوں میں جھوٹ بولنے والے عوام سے خاک سچ بولیں گے ؟عبدالعلیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
آزاد امیدوار علی اعجاز میر کاعبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان
اعلیٰ عدالتوں میں جھوٹ بولنے والے عوام سے خاک سچ بولیں گے ؟عبدالعلیم خان
تحریک لبیک کا این اے129میں عبدالعلیم خان کے پینل کی حمائیت کا اعلان
لاہور۔22جولائی:۔( )لاہور کے حلقہ این اے129سے کی پی پی157سے آزاد امیدوار علی اعجاز میر نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے اُن کے حق میں دستبردار اور پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے ،اُن کے ہمراہ ن لیگ کے یوسی152سے سینئر رہنما ؤں نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ،انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ 25جولائی کو فیصلہ کن معرکہ اور کرپشن کی ٹیم کے خلاف فائنل میچ ہونے جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ا علیٰ عدالتوں میں دو نمبری کرنے والے اور دیدہ دانستہ جھوٹ بولنے والے عوام سے کیا خاک سچ بولیں گے ،ملک کے با شعور عوام اپنا مستقبل کسی بھی قیمت پر مجرموں اور نا اہلوں کے ہاتھ دینے کی غلطی نہیں کریں گے ، عبدالعلیم خان نے این اے129اور پی پی158میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاغذی شیر الیکشن جیتنے کے خواب نہ دیکھیں ،ووٹرز اب ان کی چکنی چپڑی باتوں سے گمراہ نہیں ہوں گے ،قوم تبدیلی کا فیصلہ کر چکی ہے اور انشاء اللہ25جولائی کو ہر با شعور شہری بلے پر ہی مہر لگائے گااور کرپشن اور بد عنوانی کا دور ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا۔
عبدالعلیم خان سے تحریک لبیک کے پیر منورحسین سیفی نے ملاقات کر کے این اے129اور صوبائی حلقوں میں تحریک انصاف کے پینل کی حمائیت کر نے کا اعلان کیا جبکہ پی پی156سے نواز لیگ کے مقامی رہنماؤں ناصر رحمانی اور آغا عبدالرحمان ،پی پی157سے نواز لیگ کے عبدالوحید اور رانا عمران نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور عبدالعلیم خان و دیگر صوبائی امیدواروں کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا ۔عمران خان کے حلقہ این اے131اور پی پی162میں پاکستان لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری شیخ محسن اور شاہ تاج کالونی کے صدر آصف اعوان نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شامل ہونے اور اپنے ساتھیوں سمیت بھرپور حمائیت کا اعلان کیا ،اسی حلقے میں نشاط کالونی میں تحریک انصاف کے ملک آصف نے عبدالعلیم خان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اور25جولائی کو پولنگ ڈے کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں