چند سو لوگ بھی جمع نہ ہوئے، نواز لیگ "ایکسپوز "ہو گئی :عبدالعلیم خان کا تبصرہ

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

چند سو لوگ بھی جمع نہ ہوئے، نواز لیگ "ایکسپوز "ہو گئی :عبدالعلیم خان کا تبصرہ

لاہور کو اپنا گڑھ کہنے والے لیگیوں کو شرم آنی چاہیے،شیر 25جولائی سے پہلے ہی ٹھس ہو گیا 
لاہور۔13جولائی:۔( ) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ چند سو لوگ بھی جمع نہ کر پانے والی نواز لیگ "ایکسپوز" ہو گئی ،شو باز نے احتجاج کی کال دے کر اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا، دم دبا کر بھاگنے والے شیراب دوبارہ کبھی نظر نہیں آئیں گے ،اپنے تبصرے میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ لاہور کو اپنا گڑھ کہنے والے لیگیوں کو شرم آنی چاہیے سارے ملک سے کال دینے والوں کے مقابلے میں اس سے زیادہ لوگ تو پی ٹی آئی کی کسی کارنر میٹنگ میں جمع ہو جاتے ہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ دوسروں کو احتجاج پر پبھتیاں کسنے اور تنقید کرنے والے آج لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے مسلح ہو کر کرینوں پر سوار کس طرح کا پر امن احتجاج یا استقبال کر رہے تھے ،اسی طرح کل تک حکومت میں رہنے والوں نے آج سرکاری گاڑیوں پر پتھراؤ کر کے اور قومی املاک کو نقصان پہنچا کر ثابت کیا ہے کہ اس ملک کے مفادات سے کوئی تعلق نہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ 25جولائی سے پہلے ہی اپنی موت آپ مر چکی اور شیر پہلے ہی ٹھس ہو گیا ،انہوں نے کہا کہ اب رسمی طور پر پولنگ ہونی ہے شکست شریف خاندان اور ان کے حواریوں کا مقدر بن چکی ہے ۔
***

تبصرے