سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو 90شاہراہ قائد اعظم پر دفتر الاٹ کر دیا گیا

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو 90شاہراہ قائد اعظم پر دفتر الاٹ کر دیا گیا 

عبدالعلیم خان کا سرکاری دفتر میں بھی مہمانوں کی تواضع اپنی جیب سے کرنے کا اعلان

لاہور۔30اگست:۔( )پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو وزیر اعلیٰ ہاؤس 90شاہراہ قائد اعظم پر دفتر الاٹ کر دیا گیا ہے جہاں انہوں نے آج اپنی سرکاری مصروفیات کا آغاز کر دیا اور پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا ،عبدالعلیم خان نے سرکاری دفتر میں بھی اجلاسوں کے دورا ن اور دیگر مہمانوں کی تواضع اپنی جیب سے کرنے کا اعلان کیا ہے ، آج 90شاہراہ قائد اعظم پر عبدالعلیم خان نے انتہائی مصروف دن گزارا جہاں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،صوبائی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے اُن سے ملاقات کی اورانہیں سینئر وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبا ددی اور اُن کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،عبدالعلیم خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اُن کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں وہ ٹیم ورک پریقین رکھتے ہیں اوروہ سب ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل کریں گے ، عبدالعلیم خان سے ملاقات کرنے والوں میں حافظ آباد سے ممبر قومی اسمبلی شوکت علی بھٹی ،سرگودھا سے ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار گوندل ، سابق ایم پی اے عارف عباسی ، منڈی بہاؤ الدین سے ایم پی اے گلریز چن ، سابق ایم این اے ندیم افضل چن ،میاں طارق ، عبدالکریم کلواڑ ، سرفراز احمد ، آجاسم شریف ، احمد چٹھہ ، حامد سرور اور عارف خان شامل تھے ۔
***


بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ /1592گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور۔فون نمبر99201390

تبصرے