عمران خان کی سیاسی جدوجہد کے ثمرات سے آنے والی نسلیں مستفید ہوں گی:عبدالعلیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
عمران خان کی سیاسی جدوجہد کے ثمرات سے آنے والی نسلیں مستفید ہوں گی:عبدالعلیم خان
شکست خوردہ ٹولہ تبدیلی کی راہ میں روڑے اٹکانا چھوڑ دے ، حقائق بدلے نہیں جا سکتے
کپتان حلف اٹھا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ،ساری ٹیم بھرپور ساتھ دے گی :گفتگو
لاہور۔11اگست:۔( ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اور نومنتخب رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاسی جدوجہد پاکستان کی تاریخ کا کامیاب روشن باب ہے جس کے ثمرات سے آنے والی نسلیں مستفید ہوں گی اور ملک کو مضبوط بنیادوں پر استوار کر کے اسے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لایا جائے گا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ 18اگست کو کپتان حلف اٹھا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے اور اُن کی ساری ٹیم بھرپور ساتھ دیتے ہوئے ثابت کرے گی کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین اور کامیاب سیاسی جماعت ہے جس نے پر امن طریقے سے حالات بدلنے کا تہیہ کر رکھا ہے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس میں کو شک نہیں کہ ملک نازک ترین حالات سے گز ررہا ہے اور اقتصادی محاذ سمیت ہر شعبے میں ایسے چیلنجز درپیش ہیں جن کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں غیر معمولی انداز میں جدوجہد کرنی ہو گی ، انہوں نے کہا کہ مسلسل 10برسوں سے پنجاب پر قابض حکمرانوں نے عوام کی سہولتوں میں اضافے کی بجائے انہیں مشکلات میں مبتلا کر دیا اور آج لاہور جیسے شہر میں پینے کے صاف پانی سے لے کر تعلیم ،صحت اور امن و امان کی سہولتوں کے فقدان کا سامنا ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ تحریک انصاف وفاق اور صوبوں میں موثرحکومتوں کے ذریعے عوامی مسائل کو کم سے کم وقت میں حل کرے گی اور شہریوں کو اُن کے بنیادی حقوق ہر حال میں فراہم کیے جائیں گے ۔
عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ شکست خوردہ ٹولہ روڑے اٹکانا چھوڑ دے ، ٹانگہ پارٹیوں کو خود ساختہ دھاندلی پر ہونے والے ناکام احتجاج سے سبق سیکھ لینا چاہیے ،حقائق بدلے نہیں جا سکتے، جیل میں بیٹھے گاڈ فادر کے اشاروں پر ہونے والی تبدیلیاں اپوزیشن کا رہا سہا چہرہ بھی بگاڑ دیں گی ،انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی میں لانے کا مقصد شہباز شریف کی قائد حزب اختلاف کی کرسی کو خطرے میں ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں جیسے ہی قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا اپوزیشن کی جماعتیں تتر بتر ہو جائیں گی اور پی ٹی آئی کے انقلابی ایجنڈے کے سامنے کسی قسم کی دو نمبری نہیں ہو سکے گی ۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں