عمران خان کی قیادت میں قوم کو گوروں کے بعد چورو ں سے بھی آزادی نصیب ہوئی:عبدالعلیم خان

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

عمران خان کی قیادت میں قوم کو گوروں کے بعد چورو ں سے بھی آزادی نصیب ہوئی:عبدالعلیم خان

ہر شہری کپتان کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے آگے آئے ،بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ ہوگا 
امسال جشن آزادی تبدیلی کیلئے عوام کی امیدوں کی شمعیں روشن کرنے کا دن ہے :پیغام 
لاہور۔13اگست:۔( ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اور نومنتخب رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں اس یوم آزادی پر ساری قوم کو گوروں کے بعد چوروں اور لٹیروں کے اُس گروہ سے آزادی نصیب ہوئی ہے جس نے گزشتہ35برسوں سے وفاق اور پنجاب پر اُس نام نہاد ترقی کے نام پرقبضہ کر رکھا تھا جس کا عام آدمی کو ایک دھیلے کا فائدہ نہیں ہوا ، عبدالعلیم خان نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا کہ14اگست کے دن ہر شہری کپتان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے عزم اور ارادے کے ساتھ آگے بڑھے اور گزشتہ70برسوں کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزادی کے اس تاریخی دن کو منایا جائے ،انہوں نے کہا کہ امسال جشن آزادی عوام کی امیدوں کی شمعیں روشن کرنے کا دن ہے کیونکہ پی ٹی آئی سٹیٹس کو توڑ کر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے اور ساری دنیا کی نظریں عمران خان اور پاکستان پر مرکوز ہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ آئندہ5برسوں کو پی ٹی آئی کے دور حکومت نہیں بلکہ حقیقی خدمت کی عملی مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی ٹیم نے قومی اسمبلی میں حلف اٹھا کر ثابت کر دیا ہے کہ سیاسی میدان میں عملی جدوجہد کے نتائج مثبت طور پر سامنے آ سکتے ہیں ،پی ٹی آئی کی پر امن سیاسی کاوشوں کی بدولت آج ایوانوں میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے جس کو آنے والے وقت میں مزید بڑھاوا ملے گا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر کارکن اور پاکستان کا ہر شہری عمران خان کے "دو نہیں ،ایک پاکستان"کا خواب پورا ہونے تک بھرپور جوش ، ولولے اور تجدید عزم کے ساتھ کام کرتا رہے گا ، عبدالعلیم خان نے ساری قوم کو14اگست کی خوشیوں کی مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کرنے کی اپیل کی ۔ ***

تبصرے