قائد اور اقبال کے افکار کی روشنی میں نئی نسل کو تعلیم و تربیت دی جائے:کرن علیم خان
پریس ریلیز
قائد اور اقبال کے افکار کی روشنی میں نئی نسل کو تعلیم و تربیت دی جائے:کرن علیم خان
یوم آزادی پر دی نیشنل سکول لاہور کینٹ میں تقریبات ، ملی نغمے ،خاکے و کیک کاٹا گیا
لاہور۔14اگست:۔( ) یوم آزادی پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسز کرن علیم خان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ قائد اور اقبال کے افکار کی روشنی میں نئی نسل کو تعلیم و تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ صحیح معنوں میں پاکستانی بن سکیں ، دی نیشنل سکول کے مین کیمپس برکی روڈ پریوم آزادی پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض طاقتیں نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے درپے ہیں اور ہم سب کی انفرادی و اجتماعی ذمہ داری ہے کہ قومی اساس کی ہر قیمت پر حفاظت کریں ، کرن علیم خان نے دی نیشنل سکول کے طلبا و طالبات کی طرف سے 14اگست کے حوالے سے پیش کردہ خاکوں ،ملی نغموں اور دیگر پروگراموں کو سراہا اور اُن کے معیار کی تعریف کی ،انہوں نے کہا کہ ہر تعلیمی ادارے میں اس طرح کی تقریبات کا زیادہ سے زیادہ انعقاد ہونا چاہیے تاکہ ہمارے طلبا و طالبات اُن لاکھوں قربانیوں سے آگاہ ہوں سکیں جو اس وقت عزیز کے قیام کیلئے دی گئیں تھیں ۔
قبل ازیں مہمان خصوصی مسز کرن علیم خان نے چیف ایگزیگٹو آفیسر کرنل (ر) مسعود الحق ،ڈائریکٹر بریگیڈئیر(ر) خالد بشیر، پرنسپل ،اساتذہ اور طلبا و طالبات کے ہمراہ پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی جبکہ مختلف کلاسز کے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی ،ادارے کے سی ای او کرنل(ر) مسعود الحق نے بتایا کہ دی نیشنل سکول میںیوم آزادی کے علاوہ بھی ہر قومی تہوار بھرپور جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے جس میں طلبا و طالبات بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔ ***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں