قوم کو شاندار کپتان اوربہترین وزیراعظم مبارک ہو،عمران خان سرخرو ہوئے :عبدالعلیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
قوم کو شاندار کپتان اوربہترین وزیراعظم مبارک ہو،عمران خان سرخرو ہوئے :عبدالعلیم خان
عمران خان کے تمام فیصلوں کے ساتھ ہیں ، ملک کیلئے آئندہ بھی بھرپور کردار ادا کریں گے
اچھے اور برے وقتوں میں پی ٹی آئی کے ساتھ تھے ، آئندہ بھی کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے
لاہور۔17اگست:۔( ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہساری قوم کو ایک عظیم اور شاندار کپتان اور بہترین وزیر اعظم مبارک ہو جسے چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت کی قیادت کرنے ، ملک کی سب سے بڑی اعلیٰ عدالت سے صادق و امین ہونے اور پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، عبدالعلیم خان نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ الحمد اللہ22برسوں کے بعد عمران خان آخر کار سرخرو ہوئے اور اُن منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے جہاں اُن کے سیاسی مخالفین اُن کے راستے میں بے شمار رکاوٹیں کھڑی کرتے رہے ،انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے عمران خان کی بطور وزیر اعظم کامیابی تحریک انصاف کے ہر کارکن کیلئے مسرت اور خوشی کا مقام ہے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کی سیاسی تاریخ میں نئی مثال رقم کی ہے کہ اگر قائد عمران خان جیسا ہو تو سیاسی جدوجہد ثمر آور ہو سکتی ہے ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ گزشتہ7برسوں سے پوری ایمانداری سے عمران خان کا ساتھ دیا ہے اور ملک و قوم کیلئے آئندہ بھی جو ذمہ داری دی گئی اُس کردار کو نبھانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ، انہوں نے کہا کہ اچھے اور برے وقتوں میں پی ٹی آئی کے ساتھ تھے آئندہ بھی کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے اُس فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور تحریک انصاف کی حکومت کو مرکز اور صوبوں میں کامیاب بنانے کیلئے جو بھی کردار ہو گا بھرپور طریقے سے ادا کریں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمارے چیئرمین عمران خان پوری قوم کیلئے امید کی کرن بن کر ابھرے ہیں اور عوام سے 70برسوں کی محرومیوں کے خاتمے کی توقع کر رہے ہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے اور پاکستان اقوام عالم میں مضبوط ، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بن کر سامنے آئے گا۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں