عمران خان کے پہلے ہی خطاب نے ساری قوم کے دل جیت لیے ہیں :عبدالعلیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
عمران خان کے پہلے ہی خطاب نے ساری قوم کے دل جیت لیے ہیں :عبدالعلیم خان
خیبر سے کراچی تک کے لوگوں کوسیاہ ترین رات ختم ہونے کے بعد امید کی کرن نظر آنے لگی
کپتان نے سادگی اور کفایت شعاری کا اپنی ذات سے آغاز کر کے نئی مثال قائم کی ہے :تبصرہ
لاہور۔20اگست:۔( ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے پہلے ہی خطاب نے ساری قوم کے دل جیت لیے ہیں اور سیاسی مخالفین بھی داد دینے پر مجبور ہو گئے ہیں کیونکہ اس میں کوئی مصنوعی پن نہیں تھا بلکہ یہ درد دل رکھنے والے ایک ایسے پاکستانی کے جذبات کا اظہار تھا جنہوں نے اپنی منزل کے حصول کیلئے 22برسوں تک نا مساعد حالات کے باوجود کوششیں جاری رکھیں ،عبدالعلیم خان نے اپنے تبصرے میں کہا کہ خیبر سے کراچی تک کے لوگوں کو کرپشن کی سیاہ ترین رات ختم ہونے کے بعد امید کی کرن نظر آنے لگی ہے اور لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس لانے اور وطن عزیز کے ہر شعبے کی تشکیل نو کرنے کے عزم کو سراہا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے خطاب میں زندگی کے ہر شعبے کا احاطہ کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ اگر نیت نیک ہو تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کے رستے کی دیوار نہیں بن سکتی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل کرنے اور ہر شہری کو اُس کے آئینی اور بنیادی حقوق فراہم کرنے کا ہے جس کیلئے انہوں نے واضح روڈ میپ دے دیا ہے ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ اب پاکستان چند خاندانوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنے گا اور عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے جمع ہونے والا قومی خزانہ اسی ملک کے لوگوں پر خرچ کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ تعلیم ، صحت ، امن و امان ، پینے کا صاف پانی اور دیگر حل طلب امور کی نشاندہی کر نے کے علاوہ عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس کے متعلق امور پر بھی مکمل سچ بولا ہے اور وہ حقائق بتائے ہیں جن کی پہلے کسی حکمران کو توفیق نہیں ہوئی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ حکومت اور سیاسی قیادت کے علاوہ پاکستان کا ہر شہری عمران خان کا دست و بازو بنے گا اور اس ایجنڈے کی تکمیل کیلئے دامے ،درمے اور سخنے اُن کا بھرپور ساتھ دے گا ،عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے سادگی اور کفایت شعاری کا اپنی ذات سے آغاز کر کے ایسا تاریخی اقدام اٹھایا ہے جس کی اُن کی کابینہ کا ہر رکن اور پی ٹی آئی کا کارکن پیروی کرے گا۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں