عمران خان کی قیادت میں ساری قوم کو عید کی دوہری خوشیاں مبارک ہوں :عبدالعلیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
عمران خان کی قیادت میں ساری قوم کو عید کی دوہری خوشیاں مبارک ہوں :عبدالعلیم خان
5برسوں کے بعد بدلا ہوا پاکستان ہر شہری کو یکساں حقوق فراہم کرے گا:عید پر پیغام
لاہور۔21اگست:۔( )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے اہل وطن کو عید کی خوشیوں کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ساری قوم کو دوہری خوشیاں نصیب ہو رہی ہیں اور نئے پاکستان کیلئے ساری قوم نے جس قدر محنت کی اُسی کے نتیجے میں آج تبدیلی کا سفر شروع ہو چکا ہے ہم ہر شہری کو یقین دلاتے ہیں کہ جو امیدیں عمران خان اور اُن کی ٹیم سے وابستہ کی گئی ہیں اُن کو ہر حال میں پورا کیا جائے گا انشاء اللہ آپ کا کپتان آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گا،عبدالعلیم خان نے کہا کہ آئندہ5برسوں کے بعد عمران خان کی قیادت میں ایک تبدیل شدہ پاکستان تشکیل پائے گا جس میں پاکستان کے ایسے طبقوں کے لوگ جن کا تعلق پسماندہ علاقوں سے ہے اور جن کے پاس صحت ، تعلیم ،اور دوسری بنیادی مسائل نہیں ہیں اُن کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ عمران خان اُن سب کیلئے بھی جدوجہد کریں گے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں پسے ہوئے طبقے کو فوقیت دی جائے گی اور کپتان ہر پاکستانی کے بھروسے پر پورا اترے گا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہم سب نہ صرف ہر حال میں اپنے کپتان کا ساتھ دیں گے بلکہ اُن کی کامیابی کیلئے دعائیں بھی کریں گے ۔
عبدالعلیم خان نے عیدالضحیٰ کے پیغام میں مزید کہا ہے کہ خوشی کے اس موقع پر غریبوں اور ناداروں کو شامل کرنا چاہیے اور معاشرے کے محروم طبقوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ عید کا یہ موقع ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کرنے کے عزم کے اعادے کا بھی دن ہے اور انشاء اللہ آنے والے دنوں میں ہم عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کی مشکلات کے خاتمے کیلئے تمام کوششیں برؤئے کار لائیں گے ۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں