عمران خان کی زیر قیادت ملکی ترقی و خوشحالی کا واضح روڈ میپ نظر آ رہا ہے :عبدالعلیم خان

پاکستان تحریک انصاف 
پریس ریلیز

عمران خان کی زیر قیادت ملکی ترقی و خوشحالی کا واضح روڈ میپ نظر آ رہا ہے :عبدالعلیم خان

وفاقی کابینہ کے فیصلے ثابت کر رہے ہیں کہ ملک گیر تبدیلی شروع ہے:رہنماؤں سے گفتگو
عبدالعلیم خان سے این اے129اور پی پی158کے پارٹی کارکنوں کی ملاقاتیں ومبارکباد
لاہور۔24اگست:۔( ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی زیر قیادت ملکی ترقی اور خوشحالی کا روڈ میپ واضح طور پر نظر آنا شروع ہو گیا ہے اور پہلی مرتبہ پاکستان کے ہر شہری کو اپنی حکومت سے بڑی بڑی توقعات وابستہ ہیں جن کو پورا کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت دن رات ایک کرتے ہوئے محنت اور نیک نیتی سے آگے بڑھ رہی ہے ، عبدالعلیم خان نے وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع کے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے ثابت کر رہے ہیں کہ ملک گیر تبدیلی شروع ہو چکی ہے اور پہلے مرحلے میں شروع ہونے والی کفایت شعاری مہم کا آغاز خود عمران خان نے اپنے آپ اور اپنی ٹیم کے اراکین سے کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ اب قومی وسائل عوام پر ہی خرچ ہوں گے اور کسی کو سرکاری رقم کا ایک پیسہ بھی ضائع کرنے کی اجازت نہیں د ی جائے گی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف ہر قدم عوامی امنگوں کے مطابق اٹھائے گی اور اپنے ایجنڈے پر عملدرآمد کی راہ میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرے گی ۔
دریں اثناء عبدالعلیم خان سے لاہور کے حلقہ این اے129اور پی پی158کے پارٹی کارکنوں کے وفود نے ملاقاتیں کیں اور انہیں عید الضحیٰ کی خوشیوں کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ،اپنی گفتگو میں عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ پی ٹی آئی کی22سالہ عوامی جدوجہد رنگ لے آئی ہے اور موجودہ حکومت کی کامیابیوں میں پارٹی کا ہر کارکن اپنا موثر کردار ادا کرے گا ۔
***

تبصرے