کپتا ن کے خلاف گٹھ جوڑ سامنے آ گیا ، کل کے حریف مفادات کیلئے حلیف بن گئے:عبدالعلیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
کپتا ن کے خلاف گٹھ جوڑ سامنے آ گیا ، کل کے حریف مفادات کیلئے حلیف بن گئے:عبدالعلیم خان
پی ٹی آئی کی مقبولیت پر بوکھلانے والے عمران خان کی کردار کشی میں تمام حدود پھلانگ رہے ہیں
خیبر سے کراچی تک کے عوام ملک گیر تبدیلی کیلئے تحریک انصاف کے شانہ بشانہ چلیں گے:گفتگو
لاہور۔3اگست:۔( ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اور نو منتخب رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر کپتان کے خلاف روائتی کرپٹ سیاست اور سٹیٹس کو کی قوتوں کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا اور کل کے حریف اپنے مفادات اور کرپشن کو چھپانے کیلئے دوبارہ حلیف بن گئے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ انتہائی مضحکہ خیز اور افسوسناک صورتحال ہے کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی انتخابی مہم میں عمران خان اور تحریک انصاف پر الزامات لگاتے تھے اور آج دونوں ایک ہی تھالی میں آمنے سامنے بیٹھ گئے ہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ گزشتہ5برسوں کی سیاسی مہم میں عمران خان کا موقف درست ثابت ہوا کہ زرداری اور نواز بھائی بھائی ہیں انہوں نے ہمیشہ مفاہمت کے نام پر کرپشن کے تحفظ کی سیاست کی ہے ،انہوں نے کہا کہ کل کی نام نہاد اے پی سی کے بعد ٹی وی چینلز نے زرداری اور شہباز کی جو تقاریر چلائی ہیں اُس کے بعد کسی کو شبہ نہیں رہنا چاہیے کہ اس سیاسی اتحاد کا مقصد صرف اور صرف تحریک انصاف کا راستہ روکنا اور اس کو ملنے والے مینڈیٹ سے انحراف کرنا ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ الیکشن میں ضمانتیں ضبط کروانے والے کس منہ سے پہلے حلف نہ اٹھانے کا اعلان کر رہے تھے اور اب احتجاج کرنے کے دعوے کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نقل کرنے والوں کو عقل سے کام لینا ہوگا وگرنہ انہیں مزید جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت اب بوکھلانے والے عناصر عمران خان کی کردار کشی میں تمام حدود پھلانگ رہے ہیں اور اخلاقیات کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا ،انہوں نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک کے عوام ملک گیر تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ ساتھ چلیں گے اور ڈس انفارمیشن کی مہم چلانے والوں کو مایوسی اور ناکامی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ اب کسی کو شک نہیں رہنا چاہیے کہ عمران خان ہی سار ی قوم کے مقبول ترین رہنما ہیں ،عوام ان کے بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں اور انشاء اللہ آنے والے دنوں میں عوام کو مرکز اور صوبوں میں مضبوط حکومتوں کے ذریعے بہترین طرزحکمرانی فراہم کیا جائے گا ۔ ***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں