تبدیلی کے سفر کے آغاز کے ساتھ یوم آزادی کی خوشیوں کا لطف دوبالاہو گیا:عبدالعلیم خان

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز 

تبدیلی کے سفر کے آغاز کے ساتھ یوم آزادی کی خوشیوں کا لطف دوبالاہو گیا:عبدالعلیم خان 

عمران خان کی سیاسی جدوجہد نے پاکستان کا نیا چہرہ متعارف کرا دیا ہے:تقریب سے خطاب
لاہور۔14اگست:۔( ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اور نومنتخب رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کے سفر کے آغاز کے ساتھ اس بار یوم آزادی کی خوشیوں کا لطف دوبالا ہوگیا ہے، ساری قوم نئے عزم اور ولولے کے ساتھ اپنے جذبات کا ا ظہار کر رہی ہے اور اس امر پر مطمئن ہے کہ اب ملک کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہاتھوں میں ہے بلکہ اُن کی توقعات کے مطابق ایسی بہتری آنے والی ہے جس کا بلاواسطہ مثبت اثر عام آدمی کی زندگی پر پڑے گا ،عبدالعلیم خان نے یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی مسلسل 22برسوں کی سیاسی جدوجہد نے پاکستان کا ایک نیا چہرہ متعارف کروا دیا ہے اور اب نا ممکن سمجھے جانے والے اقدامات ممکن ہونے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ یوم آزادی کے فوراً بعد ہر شعبے میں نمایاں بہتری کا آغاز ہونے والا ہے اور ایسا کلچر متعارف کروایا جائے گا جس میں ہر شہری اپنی شمولیت کے ذریعے وطن عزیز کی خدمت کرتے ہوئے آگے بڑھے گا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ 71برس پہلے حاصل کی جانے والی آزادی کی اصل قدرو قیمت اب معلوم ہو گی جب ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کی پالیسی اختیار کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ عمران خان پر تنقید کرنے والوں کے تمام اندازے غلط ثابت ہوں گے ،سیاسی مخالفین کی زبانیں پہلے ہی گنگ ہو چکی ہیں اور جیسے ہی تحریک انصاف کی حکومت مر کز اور صوبوں میں کام کا آغاز کرے گی انشاء اللہ دن بدن بہتری سامنے آنا شرو ع ہو جائے گی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ قوم کئی دہائیوں سے چوروں اور لٹیروں سے نمٹنے کیلئے کسی مسیحا کے انتظار میں تھی اور اب اُس امید کے ثمر آور ہونے کا وقت آگیا ہے ،انہوں نے کہا کہ لوگ نیا پاکستان دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں اس بار چہر ے نہیں نظام میں تبدیلی لائے جائے گی اور کرپٹ مافیا کو تحفظ دینے والی ہر برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔
***

تبصرے