سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ہر قسم کے ذاتی بزنس و کمپنیوں سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا سرکاری گاڑی لینے سے بھی انکار ، ماہانہ تنخواہ شوکت خانم کو عطیہ کروں گا :عبدالعلیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ہر قسم کے ذاتی بزنس و کمپنیوں سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا سرکاری گاڑی لینے سے بھی انکار ، ماہانہ تنخواہ شوکت خانم کو عطیہ کروں گا :عبدالعلیم خان
لاہور۔27اگست:۔( ) پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے وزارت کا حلف اٹھانے سے قبل اپنے ہر قسم کے ذاتی بزنس و کمپنیوں سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو اور دیگر عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ،انہوں نے کہا کہ وہ تبدیلی کی عملی مثال قائم کرتے ہوئے عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت میں رہتے ہوئے ذاتی کاروبار کو بڑھاوا نہ دینے کی پالیسی پر عمل کریں گے جس کیلئے بطور چیئرمین اور سربراہ اپنی کمپنیوں سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آئندہ5برس پارٹی کی جانب سے سونپی جانے والی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کی بھرپور کوشش کریں گے اور نئے پاکستان کی تشکیل میں اپنا مکمل حصہ ڈالیں گے ۔
حلف برداری کے فوری بعد ملنے والی سرکاری گاڑی لینے سے انکار کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ حکومتی فرائض کی بجا آوری کیلئے بھی ذاتی گاڑی استعمال کریں گے اور سرکاری وسائل خرچ نہیں کرینگے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ اپنی ماہانہ تنخواہ شوکت خانم کو عطیہ کریں گے اور دفتر میں آنے والے مہمانوں کی تواضع بھی اپنی جیب سے کریں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہم کفایت شعاری کی مہم میں ہم عمران خان کے شانہ بشانہ نہیں بلکہ اُن سے دو قدم آگے چلیں گیاور عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والی رقوم کو انہی کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا ۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں