عمران خان کا ویژن ملک کو مستحکم کرنا اور اسلامی ممالک کو قریب لانا ہے :عبدالعلیم خان

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

عمران خان کا ویژن ملک کو مستحکم کرنا اور اسلامی ممالک کو قریب لانا ہے :عبدالعلیم خان

مسترد شدہ کرپٹ سیاستدانوں کی سازشیں ناکام ہوں گی ، مضبوط حکومتیں بنائیں گے
18ارب ڈالر کا خسارہ بڑا چیلنج ہو گا ،ٹھوس اقتصادی پالیسیاں سامنے لائیں گے : گفتگو
لاہور۔5اگست:۔( ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اور نو منتخب رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا ویژن قرضوں کے بوجھ تلے ملک کو مستحکم کرنا اور اسلامی ممالک کو قریب لانا ہے ،انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کرنے والے حکمرانوں نے پاکستان کو کمزور معیشت ،غربت ،بے روزگاری اور پے درپے قرضوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، انشاء اللہ عمران خان سادگی اور کفایت شعاری کو شعار بناتے ہوئے ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں عام آدمی کو اُس کا حق مل سکے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ مصنوعی ترقی کا پول عوام کے سامنے کھل چکا ہے اور عام انتخابات کے ایک ہفتے بعد ہی لوڈ شیڈنگ کے عفریت نے عوام کو دوبارہ جکڑ لیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کا مینڈیٹ حاصل کرنے والوں کو آزادانہ طور پر حکومتیں بنانے کا اختیار دیا جائے لیکن بعض عناصر اپنے مخصوص مقاصد کیلئے ملک میں افراتفری اور بے یقینی کی فضاء قائم کرنا چاہتے ہیں ، عبدالعلیم خان نے مختلف اضلاع کے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسترد شدہ کرپٹ سیاستدانوں کی سازشیں ناکام ہوں گی اور پی ٹی آئی وفاق اور صوبوں میں مضبوط حکومتیں بنائے گی جو عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کرتے ہوئے خیبر پختونخواجیسا طرز حکمرانی قائم کرے گی جن پر عوام دوبارہ اپنے اعتماد کا اظہا ر کر سکیں۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والوں نے وراثت میں صرف کرنٹ اکاؤنٹ کا 18ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑا ہے اُن کے مفرور وزیر خزانہ کے معیشت کو مستحکم کرنے کے جھوٹے دعوے آشکار ہو چکے ہیں پاکستان کو مہنگائی،افراط زر اورقرضوں کی ادائیگی سمیت کئی ایک چیلنجز کا سامنا ہے جن سے پی ٹی آئی کی حکومت بخوبی نمٹے گی ،انہوں نے کہا کہ کامیابی کا سارا دارومدار ٹیم کے کپتان کی پالیسیوں پر منحصر ہے اور انشاء اللہ عمران خان قوم کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے کامیاب و کامران ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ مختلف ملکوں کے سربراہان کی طرف سے عمران خان کی حوصلہ افزائی اور اُن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار اس امر کا اظہار ہے کہ خطے میں وطن عزیز کو نمایاں مقام حاصل ہو گااور پاکستان ترقی و خوشحالی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔ ***

تبصرے