کپتان کے خواب پورے ہوں گے ، منزل کے حصول تک بھرپور ساتھ دینگے:عبدالعلیم خان

پاکستان تحریک انصاف 
پریس ریلیز

کپتان کے خواب پورے ہوں گے ، منزل کے حصول تک بھرپور ساتھ دینگے:عبدالعلیم خان

22سالہ جدوجہد کے نتیجے میں عمران خان نظام بدلیں گے ، تبدیلی کا سفر رکنے والا نہیں 
اپوزیشن کے احتجاج کے غبارے سے پہلے دن ہی ہوا نکل گئی ، ڈرامہ بازی نہیں چلے گی
لاہور۔8اگست:۔( ) پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اور رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہماری سیاسی جدوجہد کا مقصد نیا پاکستا ن بنانا اور منزل کے حصول تک عمران خان کا بھرپور ساتھ دینا ہے انشاء اللہ کپتان کے سارے خواب پورے ہوں گے اور 22کروڑ عوام کو اُن کا بنیادی حق فراہم کرنے کیلئے ہر کھلاڑی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا،عبدالعلیم خان نے کہا کہ 22سالہ سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں عمران خان ملکی نظام بدلیں گے ،تبدیلی کا سفرا ب رکنے والا نہیں اور جڑوں میں سرائیت کر جانے والا کرپشن کا نظام اکھاڑ پھینکیں گے ،انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو ملک گیر تقدیر بدلنے کا موقع دیاہے تھوڑا انتظار کر لیں کوئی وقت ضائع کیے بغیر ہم عوامی مسائل کے حل اور ملک کو صحیح ڈگر پر چلانے کیلئے میدان میں ہوں گے اور کسی بھی لحاظ سے کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نئے پاکستان کی جھلک دیکھنے کے بعد کرپٹ ٹولے پر لرزا طاری ہے کہ اگر عمران خان نے پورے ملک میں یہی نظام نافذ کر دیا تو اُن کی دوکان داری کا کیا بنے گا ، انہوں نے کہا کہ چوروں کے شور مچانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،ملکی معیشت کو کھوکھلا کر کے اپنی تجوریاں بھرنے والوں کو حساب دینا ہے اور احتساب کا سلسلہ ہر حال میں جاری رہے گا ۔
عبدالعلیم خان نے اپوزیشن کے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز اور بلاول کا شرکت نہ کرنا بڑی جماعتوں کی عدم دلچسپی کا ثبوت ہے اور احتجاج کے اس غبارے سے پہلے دن ہی ہوا نکل گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ڈرامے بازی نہیں چلے گی ،فضل الرحمان جیسے اقدار کے پجاریوں کو کرسی کی جدائی برداشت نہیں ہو رہی 22برسوں تک مختلف سیاسی جماعتوں کی گود میں بیٹھ کر اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کو اب اپنی خیر منانی چاہیے عوام نے انہیں 25جولائی کو مسترد کر دیا ہے اور اب انہیں5سال انتظار کرنا ہوگا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے رہنماؤں کو اب اقتدار کی بجائے احتساب کا سامنا کرنے کی تیاری کرنی چاہیے اور اپنے کیے کا حسا ب دینے کیلئے تیار رہنا چاہیے ۔
***

تبصرے