عمران خان کی قیادت میں ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے:عبدالعلیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
عمران خان کی قیادت میں ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے:عبدالعلیم خان
اپوزیشن کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں،مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے ،انتشار کسی کے حق میں نہیں
پی ٹی آئی تبدیلی لا کر دکھائے گی ،روائتی نظام کی اب کوئی گنجائش نہیں ، مسائل حل ہوں گے :گفتگو
لاہور۔10اگست:۔( ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اور نومنتخب رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر اپنا منفرد مقام رکھنے والے عمران خان کی قیادت میں ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے کیونکہ ٹیم کا ہر کھلاڑی نیک نیتی کے ساتھ قومی تعمیر و ترقی کا میچ کھیلے گا اور جیت کپتان کی ہو گی ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک گیر تبدیلی لا کر دکھائے گی اور تعلیم ، صحت اور زندگی کے ہر شعبے میں ایسی مثبت تبدیلیاں لائیں گے جن کا عوام کو بلا واسطہ طور پر فائدہ ہوگا ، انہوں نے کہا کہ 70سال سے جاری گھسے پٹے روائتی نظام کی اب مزید کوئی گنجائش نہیں وقت آ گیا ہے کہ لوگوں کے مسائل کسی تاخیر کے بغیر حل کیے جائیں اور خاص طور پر مفت انصاف ہر شخص کو اُس کی دہلیز پر فراہم کیا جائے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان گزشتہ2ہفتوں سے قومی امور کیلئے مشاورت کر رہے ہیں اور انہوں نے اب تک ثابت کیا ہے کہ وہ کسی لحاظ سے سرکاری خزانے پر کوئی بوجھ نہیں بنیں گے ،وزیراعظم ہاؤس میں رہائش اختیار نہ کرنے کا فیصلہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے کہ یہ عملی اقدام ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔
عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں میں اپوزیشن کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں اُن کی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے اور جمہوری تقاضوں کے مطابق ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کیلئے کسی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حزب اختلاف کی سیاسی جماعتیں عوامی مینڈیٹ کے مطابق اپنا جمہوری کردار ادا کریں گی کیونکہ کسی بھی لحاظ سے انتشار کسی کے حق میں نہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر کسی کو انتخابی نتائج پر اعتراض ہے تو اُس کیلئے ٹربیونل سمیت فورم موجود ہیں جہاں رجوع کیا جا سکتا ہے اور سڑکوں پر آنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں