نئے دور کا آغاز ہو گیا ،نواز لیگ کا قومی اسمبلی میں احتجاج مضحکہ خیز ہے:عبدالعلیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
نئے دور کا آغاز ہو گیا ،نواز لیگ کا قومی اسمبلی میں احتجاج مضحکہ خیز ہے:عبدالعلیم خان
قومی اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب اکثریت ثابت کرتا ہے ،پنجاب میں بھی بھرپور جیتیں گے
عمران خان کو ملک و قوم کی خدمت کا ملنے والا موقع ضائع نہیں جانے دیں گے :گفتگو
لاہور۔15اگست:۔( ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملک میں نئے دور کا آغاز ہو گیا ، قومی اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب سے ثابت ہو گیا کہ کون اکثریت میں ہے ، انشاء اللہ پنجاب میں بھی بھرپور جیتیں گے ، انہوں نے کہا کہ "اڈیالہ ہاؤس"سے ملنے والی ہدایات کے بعد نواز لیگ کا قومی اسمبلی میں احتجاج مضحکہ خیز ہے،قوم یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ 13اگست اراکین قومی اسمبلی کے حلف کے موقع پر نواز لیگ کو کیوں کسی احتجاج کا خیال نہیں آیا،انہوں نے کہا کہ کس قدر مضحکہ خیز امر ہے کہ عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے اراکین اُسی الیکشن کے خلاف احتجاج کرر ہے ہیں جس کے ذریعے وہ منتخب ہو کر آئے ہیں ، عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پنجاب اسمبلی میں بھی نواز لیگ کو چاروں شانے چت کریں گے اور وفاق اور صوبوں میں قائم ہونے والی حکومتیں عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کا آغاز کریں گی ،انہوں نے کہا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے بعد وزیر اعظم پاکستان کیلئے عمران خان کی کامیابی میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی اور انشاء اللہ کپتان 18اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت کا ملنے والا موقع ضائع نہیں جانے دیں گے اور عمران خان کی قیادت میں ملک بھر میں نیا سیاسی کلچر متعارف کرائیں گے جس میں پاکستان کے ہر شہری کو اُس کا بنیادی حق ہر صورت فراہم کیا جائے گا ۔
عبدالعلیم خان نے ملتان سے پنجاب اسمبلی کے پی ٹی آئی کے رکن کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اُن کے مغفرت کی دعاء کی ،انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں