پنجاب میں پہلے 100روزہ پلان کی مانیٹرنگ کیلئے ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوں گے :عبدالعلیم خان

پنجاب میں پہلے 100روزہ پلان کی مانیٹرنگ کیلئے ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوں گے :عبدالعلیم خان

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سپیشل یونٹ نگرانی کرے گا ، 15روزہ جائزہ رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرینگے

تعلیم ، صحت،زراعت ،لیبر ،ویمن ڈویلپمنٹ ،لائیو سٹاک اور صاف پانی کے شعبے شامل ہیں 
لاہور۔2ستمبر:۔( ) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پہلے100روزہ پلان پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کیلئے مختلف محکموں کے ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوں گے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے کے مختلف شعبوں میں درست سمت میں اقدامات اٹھائے جائیں اور کسی قسم کی تاخیر نہ ہو ،اسی طرح اس 100روزہ پلان کی15روزہ جائزہ رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کریں گے اور کسی بھی قسم کی کمی کو فوری طور پر دور کیا جائے گا۔
اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر 90شاہراہ قائد اعظم میں خصوصی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالعلیم خان نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سپیشل یونٹ نگرانی کرے گا اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے علاوہ حل طلب امور کی نشاندہی کی جائے گی ،سینئر وزیر نے بتایا کہ پنجاب کے تعلیم ، صحت زراعت ،لیبر،ویمن ڈویلپمنٹ اور صاف پانی کے شعبوں کی خصوصی طور پر نگرانی کی جائے گی جن کی کو آرڈینیشن کی انہیں ذمہ داری سونپی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ ان محکموں کے وزراء اور سیکرٹری صاحبان 100روزہ پلان کے سلسلے میں باقاعدگی کے ساتھ بریفنگ اجلاس منعقد کریں گے تاکہ درپیش مشکلات ،اُن کے حل اور سامنے آنے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے ، عبدالعلیم خان نے کہاکہ موجودہ حکومت مربوط حکمت عملی کے تحت لوگوں کے مسائل کا حل چاہتی ہے اور گڈ گورننس ،شفافیت ،کفایت شعاری اور سادگی کے اصولوں پر عملدرآمد کیلئے کسی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پنجاب کے صوبے کے ہر شعبے میں بہتری اور تبدیلی لانے کی واضح گنجائش موجود ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی کوششوں پر صحیح معنوں میں عملدرآمد یقینی کیا جائے اور اس سرخ فیتے سمیت کسی قسم کی مشکل درپیش نہیں آنی چاہیے،سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے سونپی گئی ذمہ داری پورا کرنے کیلئے مختلف شعبوں کی سخت ترین مانیٹرنگ یقینی بنائیں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے ۔
سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے مانیٹرنگ ٹیم کے افسران سے بھی گفتگو کی اور انہیں پنجاب کے سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے ، مالیاتی ڈسپلن یقینی بنانے اور مستقل بنیادوں پر پالیسیاں تشکیل دینے کے سلسلے میں ضروری ہدایات دیں ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5برسوں کی کے پی کے کی صوبائی حکومت کا ماڈل ہم سب کے سامنے ہے جہاں لوگوں کو تعلیم اور صحت کے علاوہ پولیس کے ادارے سے خاطر خواہ ریلیف ملا ہے ،انہوں نے پنجاب کے نئے 
بلدیاتی نظام کے خدو خال پر بھی گفتگو کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ میں تعینا ت ہونے والے افسران نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو پنجاب کے محکموں کی مانیٹرنگ کے طریقہ کار پر بریفنگ بھی دی۔
***
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 1616 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر99201390
ہینڈ آؤٹ (اے)

تبصرے