ہالینڈ کے سلسلے میں پاکستان کی کامیابی کا سہرا وزیر اعظم عمران خان کے سر ہے:عبدالعلیم خان
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
ہالینڈ کے سلسلے میں پاکستان کی کامیابی کا سہرا وزیر اعظم عمران خان کے سر ہے:عبدالعلیم خان
پاکستانی قوم ہی نہیں ساری امت اسلامیہ مبارکباد کی مستحق ہے :سینئر وزیر کا اظہار خیال
عبدالعلیم خان کو سینئر وزیر بننے پر پی ٹی آئی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی ملاقات و مبارکباد
لاہور۔31اگست:۔( ) سینئر وزیر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے ہالینڈ کے سلسلے میں حاصل ہونے والی کامیابی کا سہر اوزیر اعظم عمران خان کے سر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی نمائش کی منسوخی پاکستانی قوم کی نہیں ساری امت اسلامیہ کی دل آزاری کا معاملہ تھا جس پر بروقت پیش قدمی کرتے ہوئے سارے مسلمانوں کی ترجمانی کی گئی ہے اور اس پر ہر شہری مبارکباد کا مستحق ہے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ نبی آخر الزمانؐ کی حرمت اور عظمت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہم سب بحیثیت مسلمان ختم نبوت اور آقا ئے نامدارؐ کی شان و شوکت پر اپنی جانیں قربان کر سکتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج انہیں90شاہرائے قائد اعظم پر اُن سے ملاقات کی اور انہیں سینئر وزیر بننے اور بلدیات کی وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی ،پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور مٹھائی تقسیم کی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ تبدیلی لانے کیلئے کوشاں رہیں گے ہمارا مقصد عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ہم پہلے سے موجود نظام کو ختم کرنے نہیں بلکہ اُس میں نمایاں بہتری لانے کے خواہاں ہیں ،عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندوں سے کہا کہ وہ پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کریں تاکہ مربوط بنیادوں پر نئے نظام کی تشکیل ممکن ہو سکے ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں