خرابیاں تلاش کرنیوالے "خادم اعلیٰ" اقتدار کے غم میں حوا س باختہ ہو چکے :عبدالعلیم خان

پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز

خرابیاں تلاش کرنیوالے "خادم اعلیٰ" اقتدار کے غم میں حوا س باختہ ہو چکے :عبدالعلیم خان

سابقہ حکمران چور مچائے شور کا راستہ نہ اپنائیں ، اربوں بچائے نہیں کھربو ں ضائع کیے

سینئر وزیر پنجاب کے اعزاز میں شہریوں کا استقبالیہ ، پھول اور مٹھائیاں پیش کی گئیں 

لاہور۔9ستمبر:۔۔( )سینئر وزیر پنجاب اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سابقہ حکمران چور مچائے شور کا راستہ اختیار نہ کریں ، انہوں نے ملک و قوم کے اربوں روپے بچائے نہیں بلکہ کھربوں ضائع کیے اور میگا منصوبوں کی آڑ میں لوٹ مار کی ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں خرابیاں تلاش کرنے والی شہباز شریف اینڈ کمپنی عوام کوگمراہ نہ کرے درحقیقت "خادم اعلیٰ" اقتدار چھن جانے کے غم میں حواس باختہ ہو چکے ہیں اسی لیے انہیں خود علم نہیں کہ وہ کیا کہ رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہریوں کی جانب سے دیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں این اے129اور پی پی158سے آئے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد نے انہیں پھول پیش کیے ،ہار پہنائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں اور عبدالعلیم خان کو سینئر وزیر کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ مسلسل 10حکومت پنجاب پر حکمرانی کرنے والوں نے عوامی فلاح و بہبود کا ایک بھی قدم نہیں اٹھایا ،ان کا ہر منصوبہ کمیشن سے شروع ہو کر کرپشن پر ختم ہو جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازشیں نہ کریں اور اپنے بڑے بھائی کے انجام کو سامنے رکھیں ،انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کو موجودہ حکومت کے بارے میں فکر نہیں کرنی چاہیے ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہمارا ہاتھ عوام کی نبض پر ہے ، انشاء اللہ ہر شخص کے بلا امتیازتمام مسائل حل کریں گے،انہوں نے کہا کہ درست سمت میں کام شروع ہو چکا ہے اور بالخصوص نیا بلدیاتی نظام ثابت کرے گا کہ نہ صرف اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہوئی ہے بلکہ کم سے کم وقت میں ہر شہری کو تعلیم ، صحت اور انصاف جیسی بنیادی سہولتیں مہیا ہونا شروع ہو گئی ہیں ،عبدالعلیم خان نے این اے129اور پی پی158کے مکینوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنے حلقہ ہائے انتخاب کی بھرپور نمائندگی کریں گے اور اُن کے مسائل جلداز جلد حل ہوں گے ۔ ***

تبصرے