"گوسلو"کی پالیسی نہیں چلے گی،محرم الحرام کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں :سینئر وزیر
سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا صفائی کی شکایات پر سخت اظہار برہمی ،فوری کاروائی کی ہدایت
3دن میں صورتحال بہتر نہ ہوئی تو ذمہ داران معطل ہوں گے ،سستی برداشت نہیں کروں گا
"گوسلو"کی پالیسی نہیں چلے گی،محرم الحرام کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں :سینئر وزیر
لاہور۔10ستمبر:۔۔( ) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے لاہور شہر میں صفائی کی شکایات پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری کاروائی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اگر 3دن میں صورتحال بہتر نہ ہوئی تو ذمہ داران نہ صرف معطل ہوں گے بلکہ اُن کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ،آج 90شاہراہ قائد اعظم پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں سینئر وزیر نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور محکمہ بلدیات کے افسران کو وارننگ دی کہ انہیں مختلف علاقوں سے لوگوں کی شکایات موصول ہورہی ہیں جن میں صفائی کے ناقص انتظامات کی نشاندہی کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ وہ صفائی ستھرائی کے کام میں سستی برداشت نہیں کریں گے لہذا بھاری معاوضے پر کام کرنے والی صفائی کمپنیوں کو فوراًطلب کیا جائے اور روزانہ کی بنیادی پر کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کو یقینی بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ "گو سلو"کی پالیسی نہیں چلے گی وہ صورتحال کو خود مانیٹر کریں گے اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا ۔
سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے محکمہ بلدیات کو محرم الحرام کے حوالے سے بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور عاشورہ کے جلوسوں کے روٹ پر صفائی ستھرائی کے نظام کو موثر بنانے کی ہدایت کی ،انہوں نے کہا کہ اس اہم مذہبی موقع پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بروقت صفائی کے انتظامات کرے اور کہیں کوئی شکایت کا موقع نہیں ملنا چاہیے ،سینئر وزیر نے محکمہ بلدیات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کی کمپنیوں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطے میں رہیں اور شہر کے ہر علاقے میں بالخصوص بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی انتظامات عمل میں لائے جائیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ میڈیا میں بھی لاہور شہر کی صفائی سے متعلق خبروں سے منفی تاثر ابھر رہا ہے ،اس صورتحال کے ذمہ داران کا تعین ہونا چاہیے اور مستقل بنیادوں پر صفائی ستھرائی کے نظام کو یقینی بنایا جا نا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ لاہور کے علاوہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور پہلے سے موجود صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے بلا تاخیر اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ خود بھی صوبے کے دیگر شہروں کا دورہ کریں گے اور صفائی مہم کی کامیابی کیلئے تمام وسائل برؤئے کار لائے جائیں گے ۔
***
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ1704 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں