صحافی برادری کے تمام مسائل حل کریں گے ،پریس کلب کے عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ

تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ ، کسی سے رعایت نہیں ہو گی:سینئر وزیر پنجاب 

ایک ہفتے کی مہلت دینگے ، شہروں و عمارتوں کی اصل حالت بحال ہو گی :عبدالعلیم خان کی گفتگو

صحافی برادری کے تمام مسائل حل کریں گے ،پریس کلب کے عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ

لاہور۔13ستمبر :۔( ) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ہونے جا رہا ہے ،ہر کسی کو ایک ہفتے کی مہلت ملے گی اس کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت سے قطع نظر بڑے بڑے مافیا پر گرفت ہو گی اور شہروں و عمارتوں کی اصل حالت بحال کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے عہدیداروں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ، سینئر وزیر نے کہا کہ پنجاب بھر میں عاشورہ کے فوراً بعد تجاوزات کے خاتمے کی مہم شروع ہو گی جس میں ضلعی انتظامیہ اس امر کو یقینی بنائے گی کہ کسی بھی شہر میں ایک بھی تجاوزات باقی نہ بچے، عبدالعلیم خان نے کہا کہ صحافی کالونی،پریس کلب کے فنڈز اورممبران کی انشورنس سمیت صحافی برادری کے تمام مسائل حل کریں گے ،انہوں نے لاہور پریس کلب کے دورے اور میٹ دی پریس کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دروازے سب کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں ،کوئی بھی ان سے کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے مل سکتا ہے ، سینئر وزیر نے کہا کہ وہ صحافیوں کے مسائل کے جلد حل کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر خزانہ و اطلاعات سے بھی بات کریں گے اور التوا میں پڑے ہوئے امور کو جلد از جلد نمٹا یا جائے گا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھانے جا رہی ہے جس سے عام آدمی کو اپنے روزمرہ کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور اُسے تعلیم ، صحت اور انصاف جیسے بنیادی امور کے حل میں موجودہ رکاوٹیں دور ہو جائیں گی ،سینئر وزیر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ مسائل کی نشاندہی اور حکومت کی رہنمائی کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں ،انہوں نے لاہور پریس کلب کے عہدیداروں کو اپنے اور پنجاب حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری نے اپنی گفتگو میں کلب کی سالانہ گرانٹ میں اضافے ، صحافی کالونی میں قبضوں اور ایف بلاک میں ترقیاتی کاموں کے جلد ازجلد اجرا ء جیسے بنیادی مسائل کی نشاندہی کی ،انہوں نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ پنجاب حکومت ماضی کے مقابلے میں زیادہ تعاون کا مظاہرہ کرے گی ،لاہور پریس کلب کے دیگر عہدیداروں اور گورننگ باڈ ی کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ صوبائی وزراء میاں خالد محمود اور صاحبزادہ دسعید الحسن نے بھی ظہرانے میں شرکت کی ۔ *******

بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 1758 /گوھر/احسن 
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر 99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)




تبصرے