عوام کے دکھ سکھ میں برا بر کے شریک ہیں،تمام مسائل جلد حل ہوں گے :سینئر صوبائی وزیر
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
ملک بھر کے ضمنی انتخابات میں ایک بار پھر پی ٹی آئی کی مقبولیت ثابت ہو گی :عبدالعلیم خان
عوام کے دکھ سکھ میں برا بر کے شریک ہیں،تمام مسائل جلد حل ہوں گے :سینئر صوبائی وزیر
عبدالعلیم خان کے صاحبزادوں عبدالرحمان خان اور عبدالرافع خان کا پی پی158کا دورہ
لاہور۔16ستمبر:۔۔( ) سینئر وزیر پنجاب اور تحریک انصاف کے صوبائی صد ر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے ضمنی انتخابات میں ایک بار پھر پی ٹی آئی کی مقبولیت ثابت ہو گی اور عوام اپنے قومی ہیرو عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے کیے ہوئے تمام وعدوں کو پورا کر رہی ہے اور بچت و کفایت شعاری کا آغاز اوپر سے کیا گیاہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں این اے129کے مقامی رہنماؤں و پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ سرکاری مصروفیات کے باوجودوہ عوام کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اُن کا اپنے حلقہ ہائے انتخاب میں مسلسل رابطہ ہے ،انہوں نے یقین دلایا کہ عوام کے تمام مسائل بلا تفریق اور جلد از جلد حل ہوں گے ،موجودہ حکومت تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں ٹھوس منصوبہ بندی کر رہی ہے اور وزیر اعظم کی ہدایات پر بالخصوص صوبہ پنجاب میں 100روزہ پلان کے سلسلے میں مربوط اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کی نگرانی خود سینئر وزیر کے ذمے ہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ حکومتی مصروفیات کم ہوتے ہی اپنے حلقے کا تفصیلی دورہ کریں گے اور یونین کونسل کی سطح پر مقامی مسائل کا جائزہ لیا جائے گا جن کے حل کیلئے بلا تاخیر اقدامات کا آغاز ہو جائے گا ۔
دریں اثناء سینئروزیر عبدالعلیم خان کے صاحبزادوں عبدالرحمان خان اور عبدالرافع خان نے پی پی158کی 10یونین کونسلوں کا دورہ کیا اور وہاں شجرکاری مہم میں حصہ لینے ،مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنے سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کی عیادت کی ،انہوں نے گلستان کالونی،باجا لائن ، بستی سیدن شاہ ، واشنگ لائن ایریا اور شادمان کے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں تحریک انصاف کے ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی طرف سے مسائل کے جلد از جلدحل اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ،عبدالرحمان خان اور عبدالرافع نے گفتگو نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ عمران خان کی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے آگے آئیں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں درخت لگانے اور اُن کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔
***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں