پریس ریلیز لاہور سے تحریک انصاف کے بلدیاتی اراکین کی سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف
پریس ریلیز
لاہور سے تحریک انصاف کے بلدیاتی اراکین کی سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات
مسائل کے حل کیلئے پنجاب میں فرسودہ نظام کی جگہ بہترین بلدیاتی سسٹم لائیں گے :عبدالعلیم خان
عفیف صدیقی ،چوہدری فیاض ، ذوالقرنین بھٹی ،ملک زمان ، بابر شانو ،سہیل کھوکھر اور انیلہ بیگ شامل
لاہور۔2ستمبر:۔( ) سینئر صوبائی وزیر پنجاب اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو درپیش اہم بنیادی مسائل کے حل کیلئے پنجاب میں فرسودہ نظام کی جگہ بہترین بلدیاتی سسٹم لائیں گے جس میں عوامی نمائندوں کو مالیاتی اورانتظامی اختیارات کے ساتھ ساتھ اُن کی مناسب مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کسی کو سیاسی فائدہ پہنچانانہیں بلکہ دنیا بھر کی طرح شہری اداروں کو مضبوط بنانا ہے ،عبدالعلیم خان نے ان خیالات کا اظہار لاہور شہر سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے بلدیاتی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے عفیف صدیقی کی قیادت میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اُن سے ملاقات کی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق کسی رکن اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہیں ملیں گے اور ڈویلپمنٹ کا سارا کام بلدیاتی اراکین سر انجام دیں گے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے علم میں ہے کہ سابقہ حکومت نے سیاسی انتقامی کاروائی کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کسی بلدیاتی رکن کو ایک سٹریٹ لائٹ اور ایک روپے کا ترقیاتی کام نہیں کرنے دیا ، پی ٹی آئی کی حکومت ایسا نظام وضع کرے گی جس میں عوام کا مینڈیٹ رکھنے والوں کو برابر اختیارات دیے جائیں ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے بتایا کہ شہر اور ضلع کے مئیر کے بلاواسطہ انتخاب کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ ہر شہری اپنے نمائندے کا انتخاب خود کر سکے اور کونسلرز یا چیئرمینوں کی خریدوفروخت کا سلسلہ بھی بندہو ،انہوں نے بلدیاتی نمائندوں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کی فہرست تیار کریں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا ئے گا ۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے لاہور شہر سے منتخب نمائندوں عفیف صدیقی ، اظہر حسین ، ملک زمان خان کھوکھر ، ذو القرنین بھٹی ، چوہدری رفیق احمد ، فضل الہی بٹ ، چوہدری اعجاز ڈیال ،چوہدری فیاض احمد ، چوہدری عظمت علی ،آصف سہیل کھوکھر ، رانا خرم مرتضیٰ ،خرم سعید ،ملک منظر عباس کھوکھر ، میاں افتخار احمد ، چوہدری بابر شانو ، راشد صدیق اور لیڈی ڈسٹرکٹ ممبر انیلہ ساجد بیگ نے اظہار خیال کیا اور عبدالعلیم خان کو سینئر صوبائی وزیر اور پنجاب کا وزیر بلدیات بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی بھرپور حمائیت کا یقین دلایا ۔ ***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں