محکمہ بلدیات قبرستانوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں احسن انداز میں پور ی کرے :عبدالعلیم خان
میانی صاحب قبرستان کیلئے سینئر صوبائی وزیر کی محکمہ بلدیات کی طرف سے ایک کروڑ روپے کی منظوری
محکمہ بلدیات قبرستانوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں احسن انداز میں پور ی کرے :عبدالعلیم خان
لاہور۔یکم ستمبر:۔( ) پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے محکمہ بلدیات کی طرف سے میانی صاحب قبرستان کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جسے قبرستان کے ماہانہ امور،دیکھ بھال اور دیگر ضروری اخراجات کیلئے خرچ کیا جائے گا، بطور وزیر بلدیات عبدالعلیم خان نے سب سے پہلی سمری میانی صاحب قبرستا ن کی منظور کی ہے تاکہ اس اہم مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جا سکے ۔
سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیات قبرستانوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری کرے اور بڑے شہروں سمیت جہاں بھی اس سلسلے میں مسائل ہیں انہیں کسی طور بھی نظر انداز نہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ دنیا سے چلے جانے والے افراد بھی ہماری توجہ کے مستحق ہیں اور بحیثیت مسلمان ہمیں قبروں کے احترام کو ہر قیمت پر یقینی بنانا ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس ضمن میں موجودہ حکومت مربوط اور یکساں پالیسی سامنے لائے گی اور نئے بلدیاتی نظام میں بھی اس پہلو کو خصوصی اہمیت دی جائے گی ، سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے محکمہ بلدیات کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ قبرستانوں سے متعلق التوا میں پڑے ہوئے امور کوترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور اس ضمن میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ،انہوں نے کہا کہ منظور ہونے والی ایک کروڑ روپے کی رقم میانی صاحب قبرستان کے حل طلب مسائل پر خرچ ہونی چاہیے اور انہیں اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ بھی جلد از جلدپیش کی جائے ۔
***
ہینڈ آؤٹ(اے)
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 1605 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکو مت پنجاب لاہور ۔فون نمبر99201390
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں