سینئر وزیر کو ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دی ،صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ بھی موجود تھے
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا عاشورہ کیلئے قائم کنٹرول روم کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا
امن وامان کے قیام اور دیگر امور میں تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔ عبدالعلیم خان
سینئر وزیر کو ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دی ،صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ بھی موجود تھے
لاہور 20 ستمبر:۔سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے عاشورہ کیلئے قائم ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور دس محرم الحرام کے لئے شہر بھر میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ امن و امان کے قیام اور دیگر امور کی نگرانی کے لئے تمام ادارے اپنی ذمہ داریا ں پوری کریں تاکہ کہیں بھی کسی بھی قسم کی نا خوشگوارصورتحال پیدا نہ ہو ۔ انہو ں نے کہاکہ عاشورہ کے تمام جلوسوں کے روٹس کی نگرانی او ر وہاں انتظامیہ کی طرف سے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں اور ہر افسر و اہلکار دس محرم الحرام کی رات تک چوکس اور چوکنا رہے ۔انہو ں نے مرکزی کنٹرول روم میں صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ سینئر وزیر پنجاب نے محکمہ بلدیات کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ عاشورہ کے روٹس اور گردوپیش صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایاجائے ۔ اسی طرح میڈیا کو بھی حالات سے بروقت با خبر رکھا جائے اور کہیں بھی کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔
سینئروزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کے ہمراہ سو ل سیکرٹریٹ میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور سیف سٹی سے منسلک کیمروں کے ذریعے کی جانے والی مانیٹرنگ دیکھی ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے محرم الحرام کے لئے قائم کمیٹی روم میں بریفنگ دیتے ہوئے ضلعی و مقامی انتظامیہ کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات سے آگاہ کیا اوراندورن شہر ، شادمان ، ماڈل ٹاؤن او رشہر کے مختلف علاقو ں میں امام بارگاہوں اور عاشورہ کے جلوسو ں کے روٹس اور ان پر کئے گئے انتظامات کے بارے میں بتایا۔اپنی گفتگو میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہاکہ لاہو رکے علاوہ دیگر شہروں میں بھی صوبائی وزراء دس محرم الحرام کی رات تک ڈیوٹی پر ہوں گے اور انشا ء اللہ توقع ہے کہ صوبہ بھر میں کہیں بھی کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوگا اور عاشورہ انتہائی پرامن حالات میں گذرے گا ۔
***
بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب، لاہور،فون نمبر 99201390
گوہر/عباس
ہینڈ آؤٹ نمبر1537
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں