عبدالعلیم خان سے میاں منظور وٹو کی ملاقات ، ضمنی الیکشن و دیگر سیاسی امور پر بات چیت

محکمہ بلدیات کا 9ڈویژنل ہیڈ کوآرٹرز پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرنے کافیصلہ 

سیاسی وابستگی سے قطع نظر ہر ایک کے خلاف کاروائی ہو گی ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا اعلان

عبدالعلیم خان سے میاں منظور وٹو کی ملاقات ، ضمنی الیکشن و دیگر سیاسی امور پر بات چیت 

لاہور۔23ستمبر :۔۔( ) سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی ہدایات پر محکمہ بلدیات نے صوبے بھر کے9ڈویژنل ہیڈ کو آرٹرز پر تجاوزات کے خلاف مربوط آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئندہ 48گھنٹے میں اس ضمن میں عملی پیش رفت سامنے آنے کا امکان ہے ،تجاوزات ہٹانے کے علاوہ تمام بڑے شہروں میں بیک وقت صفائی ستھرائی کی مہم بھی شروع ہو گی جن میں ہزاروں کی تعداد میں نئے پودے لگانے ،شہریوں کو صفائی کے بارے میں آگاہی دینے اور شہری اداروں کی کارکردگی کو مستقل بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر شروع کی جانے والی یہ مہم کسی بھی سیاسی وابستگی سے قطع نظر ہر اُس بلڈنگ کے خلاف ہو گی جسے نقشے سے ہٹ کر بنایا گیا ہے یا تعمیر شدہ عمارت کے آگے اور اطراف میں مزید کنسٹرکشن کر کے کاروبار کیا جا رہا ہے ،اُن کا کہنا تھا کہ اس مہم کا ٹارگٹ غریب نہیں بلکہ بڑے بڑے مافیا ہوں گے اور محکمہ بلدیات ان تجاوزات کو ہٹانے کے بعد اس امر کو یقینی بنائے گا کہ دوبارہ قانون کی خلاف ورزی نہ ہو ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہر ڈویژن میں مقامی انتظامیہ اس کی نگرانی کرے گی اور اس مرحلے کے بعد اضلاع کی سطح پر تجاوزات ختم کرنے کا کام شروع ہو گا ،سینئر وزیر نے کہا کہ گلیوں اور سڑکوں کو کھلا کیا جائے گا او ر اُن کی اصل حالت بحال کی جائے گی ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ خود بھی مختلف شہروں میں جائیں گے جبکہ تجاوزات کے خاتمے اور شہروں میں صفائی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب بھی دورے کریں گے ۔
دریں اثناء سینئر وزیر عبدالعلیم خان سے لاہور میں میاں منظور احمد وٹونے ملاقات کی ،90شاہرائے قائد اعظم پر ہونے والی اس ملاقا ت میں موجودہ سیاسی صورتحال ، ضمنی انتخابات اور دیگر امور پر باہم تبادلہ خیال ہوا ،اس ملاقات میں بالخصوص این اے103تاندلیانوالہ کے ضمنی الیکشن پر بات چیت ہوئے ،خرم جہانگیر وٹو اور دیگر سیاسی عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
***


تبصرے