سینئر وزیر کی طرف سے طالبات کی حوصلہ افزائی ، ذاتی کیش ایوارڈ و مسائل کے حل کی یقین دہانی
ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں گولڈ میڈل کی حامل طالبات کی سینئر وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات
بھارت کو ہرا کر کامیابی حاصل کرنے والی بچیوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا :عبدالعلیم خان
سینئر وزیر کی طرف سے طالبات کی حوصلہ افزائی ، ذاتی کیش ایوارڈ و مسائل کے حل کی یقین دہانی
لاہور۔28ستمبر :۔۔( )دبئی میں ہونے والے خواتین کیلئے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں 3گولڈ میڈل،4سلوراور2براؤن میڈل حاصل کر نے والی طالبات نے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی ،اس موقع پر اُن کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ بھارت کو ہرا کر کامیابی حاصل کرنے والی بچیوں نے بلا شبہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور ہمیں ان طالبات پر فخر ہے کہ جنہوں نے ویٹ لفٹنگ جیسی مشکل کھیل میں پر اعتماد طریقے سے دیگر ملکوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے لیے فتح سمیٹی ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہماری خواتین نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسی ہونہار اور ٹیلنٹ رکھنے والی طالبات کو وہ مناسب ماحول فراہم کیا جائے جس میں ان کیلئے سازگار حالات میسر ہوں ،سینئر وزیر نے کہا کہ ویٹ لفٹنگ سمیت تمام کھیلوں کی بھرپور سرپرستی کی ضرورت اور پنجاب سپورٹس بورڈ کو خصوصی ہدایت کی جائے گی کہ وہ طالبات کیلئے علیحدہ سے انتظامات کو یقینی بنائے ،عبدالعلیم خان نے ان طالبات کی صوبائی وزیرکھیل اور سپورٹس بورڈ میں متعلقہ حکام سے ملاقات کرانے اوروزیر اعلیٰ پنجاب سے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی فنڈز حاصل کرانے کا وعدہ کیا ،انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کریں گے اور نوجوان نسل کو مثبت و تعمیری سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں گے ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے میڈل حاصل کرنے والی تمام بچیوں میں اپنی ذاتی جیب سے کیش ایوارڈ دیے اور اُن کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور آئندہ بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔
گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ورنیکا سہیل ،نذہت جبیں اور ٹوینکل سہیل ، سلور میڈل حاصل کرنے والی سنیہا غفور ، نادیہ مقصود اور ربیعہ رزاق اور براؤن میڈل حاصل کرنے والی سائبل سہیل اور مریم سہیل اور اُن کے کوچ محمد راشد ملک نے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی طرف سے دیے گئے استقبالیے اور بھرپور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کھیلوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرے گی ،انہوں نے بتایا کہ پاکستانی طالبات نے بھارتی وفد کے سامنے گولڈ میڈل حاصل کرکے اس ملک کا جھنڈا بلند کیا جو ہم سب کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔
***
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ (برائے سپورٹس پیج) ہینڈ آؤٹ 1917 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور۔فو ن نمبر 99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں