ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے شجر کاری کرنا ہوگی :سینئر وزیر

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی محکمہ بلدیات کو پودے لگانے کی مہم میں شرکت کی ہدایت

پلانٹ فار پاکستان کی مہم میں ہر شہری شرکت کرے ، خود بھی پودے لگاؤں گا :عبدالعلیم خان

ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے شجر کاری کرنا ہوگی :سینئر وزیر

لاہور۔3ستمبر:۔( ) سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے محکمہ بلدیات کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور پلانٹ فار پاکستان کی مہم میں بھرپور شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے ،انہوں نے عام شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی مشن میں عمران خان کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیں اور زیادہ سے زیادہ شجر کاری کر کے اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ خود بھی پودے لگائیں گے اور یوتھ ،طلبا و طالبات اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے کارکنوں کو کسی وابستگی سے بالاتر ہو کر وزیر اعظم عمران خان کی درخت لگانے کیلئے چلائی جانے والی ملک گیر مہم کا حصہ بننا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے شجر کاری کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ،ہم پہلے ہی جنگلات کے رقبے میں اضافہ کرنے کی بجائے اس شعبے میں کمی کا شکار ہیں لیکن تحریک انصاف کی موجودہ حکومت وفاق اور صوبوں میں اس ویژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے کہ موجودہ ملکی مسائل کے حل کے علاوہ مستقبل کی ضروریات اور خدشات سے بھی نمٹا جائے ، سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ شجر کاری موجودہ حکومت کے 100روزہ پلان کا اہم ستون ہے اور پلانٹ فار پاکستان کی مہم کی کامیابی کیلئے کسی کوشش سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ درخت لگانے کے علاوہ اُن کی حفاظت کرنا بھی ہماری اولین ذمہ داری ہے ،انہوں نے محکمہ بلدیات کو بھی ہدایت کی کہ وہ صوبے بھر کے اپنے دفاتر میں درخت لگانے اور اُن کی حفاظت کرنے کیلئے ٹھوس پالیسی اختیار کریں ،انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات کا نیٹ ورک صوبے بھر میں موجودہ ہے اور ہمیں اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کو یقینی بنانا ہوگا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں بھی شجر کاری اور درختوں کی حفاظت کے علاوہ ماحولیاتی بہتری کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ پنجاب میں صحت مندانہ ماحول کیلئے اقدامات اٹھائے جا سکیں ۔
***
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 1626 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر99201390
ہینڈ آؤٹ ( اے )

تبصرے